تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 312
۳۱۲ نے جمعہ کے بعد زعیم انصار اللہ خوشاب کا انتخاب مکرم صدر جماعت کی صدارت میں کرایا۔مکرم رانا نصر اللہ خان صاحب منتخب ہوئے۔تاریخ : ۳۰ جنوری تا یکم فروری ۱۹۸۹ء مقام : اضلاع را ولپنڈی ، اسلام آباد مرکزی نمائندہ: مکرم ملک منور احمد صاحب جاوید مختصر رپورٹ : انفرادی رابطہ: اس دورہ میں ناظمین اور زعماء اعلیٰ و دیگر متفرق عہدیداران کو تحریک جدید کے بارہ میں توجہ دلائی گئی۔اسلام آباد کے ٹارگٹ وعدہ کے بقایا کی طرف توجہ دلائی گئی۔گیسٹ ہاؤس انصار اللہ کے لئے بفضلہ تعالی اسلام آباد سے پچتبر ہزار روپے سے زائد اور راولپنڈی سے دو لاکھ روپے کے قریب عطیہ کی وصولی کی توقع ظاہر کی گئی۔ایک ہزار سات سو بیس روپے کی کتب سلسلہ فروخت کی گئیں۔تاریخ : ۳ فروری ۱۹۸۹ء مقام : را ہوالی ضلع گوجرانوالہ مرکزی نمائندہ: مکرم خواجہ محمد اکرم صاحب نائب قائد عمومی مختصر رپورٹ : خطبہ جمعہ مرکزی نمائندہ نے خطبہ جمعہ میں اطاعت خلافت، نماز با جماعت اور دعاؤں کی طرف توجہ دلائی نیز حضورانور کے خطبہ جمعہ ۲۰ جنوری کے پیش نظر اللہ تعالیٰ کی تقدیر ظاہر ہونے تک صبر ورضا کی تلقین کی۔زعیم صاحب کو اجلاسات اور انتخاب کرانے کی طرف توجہ دلائی گئی۔حاضری مرد وزن اتنی تھی۔تاریخ : ۴ فروری ۱۹۸۹ء مقام : لا ہور شہر مرکزی نمائندگان : مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب صدر مجلس، مکرم ملک منور احمد صاحب جاوید قائد تحریک جدید، مکرم غلام حسین صاحب کا رکن دفتر انصار الله مختصر رپورٹ : اجلاس عام : صدر محترم نے تفصیل کے ساتھ شعبہ جات تربیت تعلیم ، اصلاح وارشاد اور تحریک جدید کے بارے میں ضروری ہدایات فرمائیں۔تعمیر گیسٹ ہاؤس انصار اللہ کے سلسلہ میں لا ہور شہر کے ذمہ رقوم لگائی گئیں جو یہ تھیں۔(۱) مجلس ماڈل ٹاؤن دو کمرے۔خرچ ایک لاکھ (۲) مجلس دارالذکر ایک کمرہ۔خرچ پچاس ہزار (۳) دیگر تمام مجالس ایک کمرہ خرچ پچاس ہزار۔سات ہزار آٹھ سو پچھتر روپے کی کتب سلسلہ فروخت کی گئیں۔مختلف مجالس سے چار ہزار ایک سو بیالیس روپے چندہ مجلس وصول کیا گیا۔تاریخ: ۲۰،۱۹ فروری ۱۹۸۹ء مقام چک ۳۱۲ ج۔ب کھتو والی ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ مرکزی نمائندہ: مکرم بشارت احمد صاحب چیمہ ایم اے نائب قائد اصلاح وارشا دمرکزیہ مختصر رپورٹ : اجلاس عام : مکرم بشارت احمد صاحب چیمه مورخه ۱۹ فروری کو نماز مغرب کے بعد چک ۳۱۲ ج۔ب پہنچے۔عشاء کی نماز میں حاضری کم ہونے کی وجہ سے اجلاس نہ ہو سکا۔اگلے دن اجلاس عام میں جماعت کی تنظیم ، افراد جماعت کو اعلیٰ نمونہ پیش کرنے ، بہترین داعی الی اللہ بننے کے طریق اور تربیت اولاد پر تقریر کی گئی۔حاضری ہیں تھی۔