تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 313 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 313

۳۱۳ تاریخ : ۲۳ ۲۴ فروری ۱۹۸۹ء مقام: دار الضیافت ربوہ مرکزی نمائندہ: مکرم مولوی دین محمد شاہد صاحب ر رپورٹ : دارالضیافت میں سیالکوٹ سے ایک وفد آیا ہوا تھا۔یہ پروگرام دو گھنٹے جاری رہا۔حاضری تقریباً ایک سو پچاس تھی۔زیادہ غیر از جماعت تھے۔سیالکوٹ سے جو وفد آیا تھا ان کی داعیان کی کلاس لی گئی اور اس میں مسئلہ ختم نبوت کی حقیقت کے موضوع پر اظہار خیال کیا گیا اور بعد میں سوال و جواب بھی دیئے۔سیالکوٹ کے غیر از جماعت وکلاء ومعززین کو ایوان محمود میں پیغام حق پہنچایا گیا۔تاریخ: ۲۶،۲۴ فروری ۱۹۸۹ء مقام: دار النصر شرقی ربوہ مرکزی نمائندہ: مکرم مولوی دین محمد شاہد صاحب رپورٹ : جلسہ مصلح موعود میں ایک گھنٹہ تک خطاب کیا گیا۔حاضری احباب ایک سوچوڈن تھی۔تاریخ : ۲۴ فروری ۱۹۸۹ء مقام: جڑانوالہ مرکزی نمائندگان : مکرم محمد اسلم صاحب شاد منگلا، مکرم خواجہ محمد ا کرم صاحب مختصر رپورٹ : اجلاس زعماء: ۱۲ بجے اجلاس شروع ہوا۔مکرم محمد اسلم شاد صاحب نے تمام حاضر مجالس کا شعبہ تربیت اور اصلاح وارشاد کا تفصیلی جائزہ لیا۔مکرم خواجہ محمد اکرم صاحب نے وقت کی قربانی اور مجالس عاملہ کا تقر راور ست دوستوں کو گھر گھر جا کر ملنے کی طرف توجہ دلائی۔حاضری رہی تھی۔خطبہ جمعہ: مکرم محمد اسلم صاحب شاد نے تربیتی امور پر خطبہ دیا۔شرائط بیعت اور دیگر با موقعہ اقتباسات پڑھ کر سنائے گئے۔نیز نماز با جماعت کی طرف توجہ دلائی گئی۔مردوزن کی حاضری تقریباً سوتھی۔اجلاس عام : جمعہ کے بعد مکرم محمد اسلم صاحب شاد کی صدارت میں اجلاس عام ہوا۔خواجہ محمد اکرم صاحب نے وقت کی قربانی کے بارہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام ، حضرت مصلح موعود اور حضرت خلیفہ اسیح الرابع ” کے ارشادات پڑھ کر سنائے۔مباہلہ کے سلسلہ میں نشانات کا ذکر کر کے دعا کی تحریک کی گئی۔آخر میں مکرم محمد اسلم صاحب شاد نے دعوت الی اللہ، کیسٹ پروگرام اور تربیتی امور کی طرف توجہ دلائی۔حاضری مرد وزن اتنی تھی۔انتخاب زمیم: آخر میں انتخاب زعیم کے سلسلہ میں کاروائی ہوئی۔حاضری صرف انصار تھی۔اس لئے صدر جماعت سے آئندہ جمعہ انتخاب کروانے کو کہا گیا۔تاریخ: ۲۶ فروری ۱۹۸۹ء مقام : چک ۹۸ شمالی سرگودها مرکزی نمائنده: مکرم بشارت احمد صاحب چیمہ ایم اے نائب قائد اصلاح وارشاد مختصر رپورٹ : اجلاس عام مکرم بشارت احمد صاحب چیمہ نے تحریک داعی الی اللہ، بزم ارشاد کی اہمیت، دیگر عمومی تنظیمی اور اصلاحی امور پر تقریر کی۔بعد ازاں زعیم انصار اللہ مقامی مکرم کرامت علی صاحب نمبر دار نے دعا سے اختتام جلسہ کا اعلان کیا۔حاضری اٹھانوے تھی۔