تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 311 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 311

۳۱۱ مختصر رپورٹ : اجلاس عام : مکرم بشارت احمد صاحب چیمہ نماز مغرب کے وقت کینال کالونی کے مرکز میں پہنچا۔نماز کے بعد اسلامی اصول کی فلاسفی کا درس ہوا۔تبلیغی امور پر تقریر کی۔کل حاضری سترہ تھی۔تین دوستوں سے ذاتی رابطہ کیا گیا۔ایک کی تیمارداری کی گئی اور نمازوں کی ادائیگی تحریک داعی الی اللہ اور اخلاق حسنہ کے بارے میں تلقین کی۔رات ساڑھے دس بجے ربوہ پہنچے۔تاریخ:۲۶، ۲۷ جنوری ۱۹۸۹ء مقام : خوشاب و قائد آباد مرکزی نمائندگان : مکرم خواجہ محمد اکرم صاحب نائب قائد عمومی ، مکرم بشارت احمد صاحب چیمہ، مکرم را نا حمید اللہ صاحب ناظم ضلع ، مکرم را نا ظفر اللہ صاحب مربی سلسلہ مختصر رپورٹ : انفرادی رابطہ: مکرم خواجہ محمد اکرم صاحب اور رانا حمید اللہ صاحب ناظم ضلع نے پانچ گھروں میں جا کر احباب کو تربیتی امور بالخصوص نماز با جماعت کی طرف توجہ دلائی۔مکرم بشارت احمد صاحب چیمہ کے ساتھ مکرم را نا ظفر اللہ صاحب مربی سلسلہ تھے۔انہوں نے دو گھروں کا دورہ کیا اور تربیتی امور کی طرف توجہ دلائی۔اجلاس عام : مغرب و عشاء کی نمازوں کے بعد اجلاس عام ہوا۔عہد دہرایا گیا۔نظم کے بعد مکرم را نا ظفر اللہ صاحب مربی سلسلہ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اقتباس پڑھ کر سنایا جس میں جماعت کے عظیم الشان انجام کا ذکر ہے۔چوہدری بشارت احمد صاحب چیمہ نے دعوت الی اللہ کرنے ، تحریک جدید میں مرحوم والدین کی طرف سے حصہ لینے اور نماز با جماعت کی طرف توجہ دلائی۔مکرم خواجہ محمد اکرم صاحب نے حضرت بانی سلسلہ اور حضور انور کے اقتباس سنائے۔خدمت دینی کے لئے وقت کی قربانی تحریک جدید، نماز با جماعت اور حضور کو خط لکھنے کے طرف توجہ دلائی گئی۔حاضری کل بیاسی تھی۔نماز تہجد : ۲۷ جنوری کو مکرم خواجہ محمد اکرم صاحب نے نماز تہجد پڑھائی۔کل حاضری پندرہ تھی۔نماز فجر و درس: نماز فجر مکرم مربی صاحب نے پڑھائی۔اس کے بعد جلسہ سالانہ کے لئے تیار شدہ درس بسلسلہ اخوت و محبت پڑھ کر سنایا۔مکرم بشارت احمد صاحب چیمہ نے درس بسلسلہ صدق وصفا پڑھ کر سنایا۔مکرم خواجہ محمد ا کرم صاحب نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا واقعہ مقدمہ ڈاکخانہ پیش کر کے سچائی کی طرف توجہ دلائی۔حاضری پینتیس تھی۔دوره قائد آباد مکرم خواجہ محمد اکرم صاحب ، مکرم را نا حمید اللہ صاحب ناظم ضلع خوشاب اور مکرم چوہدری بشارت احمد صاحب چیمہ مورخہ ۲۷ جنوری ۱۹۸۹ ء کو ۱۰ بجے صبح قائد آباد پہنچے۔مکرم سید مبارک احمد صاحب صدر جماعت سے ملاقات کے دوران معلوم ہوا کہ ان کے افراد خانہ نماز جمعہ اپنے گھر میں ہی ادا کرتے ہیں۔زعیم انصار اللہ سے ملاقات نہیں ہوسکی۔وہ موجود نہ تھے۔نماز جمعہ: مکرم خواجہ محمد اکرم صاحب نے خوشاب شہر میں نماز جمعہ پڑھائی۔حضور انور کا خطبہ فرموده ۲۰ جنوری پڑھ کر سنایا اور دعاؤں کی طرف دوستوں کو متوجہ کیا۔نماز جمعہ میں حاضری قریباً سو تھی۔مکرم بشارت احمد صاحب چیمہ