تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 901 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 901

۹۰۱ جامع احمد یہ سیالکوٹ میں منعقد ہوا جس میں ضلع کی بیاسی میں سے ستر مجالس کے زعماء اور اسی مجالس سے انصار شامل ہوئے۔انصار کی حاضری چھ سو ساٹھ تھی۔اجتماع میں انصار کے علاوہ ایک سو اٹھانوے خدام واطفال اور ایک سو چھپن لجنات بھی شریک ہوئیں۔تلاوت ، عہد ونظم کے بعد مکرم امیر صاحب ضلع نے افتتاحی خطاب کیا۔مرکزی نمائندہ مکرم رفیق احمد صاحب ثاقب نے بھر پور کام کرنے کی طرف توجہ دلائی۔پھر مکرم مولانا محمد اسمعیل منیر صاحب نے برکات خلافت پر تقریر کی۔ایک بجکر دس منٹ پر یہ اجلاس ختم ہوا۔ڈیڑھ بجے نماز جمعہ وعصر ادا کی گئی اور پھر تمام حاضرین کو ما حضر پیش کیا گیا۔سالانہ اجتماع ضلع اوکاڑہ یه اجتماع ۲۵ نومبر ۱۹۹۴ء کو منعقد ہوا۔تلاوت ، عہد اور نظم کے بعد مکرم شیخ طارق محمود صاحب نائب امیر ضلع نے افتتاحی خطاب کیا۔مکرم ظہیر احمد صاحب ناظم ضلع نے مختصراً اجتماع کی رپورٹ پیش کی۔مکرم ناصر احمد صاحب ملهی مربی سلسلہ اور مکرم مولانا محمد اسماعیل صاحب منیر نے اپنے خطاب میں انصار کو اُن کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔خطبہ جمعہ مکرم مولانا عبد السلام طاہر صاحب نے دیا اور خدا تعالیٰ سے وفاداری کا تعلق قائم کرنے کی نصیحت کی۔سالانہ اجتماع بدین ضلع بدین کا اجتماع 9 دسمبر ۱۹۹۴ء کو گولارچی میں منعقد ہوا۔افتتاحی اجلاس کی صدارت نمائندہ مرکز مکرم نعیم احمد خان صاحب ناظم ضلع کراچی نے کی۔تلاوت ، عہد اور نظم کے بعد نمائندہ مرکز نے سورۃ البقرہ کی آیت ایک سو تیس کی تفسیر بیان کی۔افتتاحی اجلاس کے بعد علمی و ورزشی مقابلہ جات ہوئے۔کھانا اور نماز جمعہ وعصر کے بعد اختتامی اجلاس ہوا جس کی صدارت مکرم امیر صاحب ضلع بدین نے کی۔اجلاس میں مربی صاحب ضلع بدین نے قبولیت دعا اور مکرم نعیم احمد خان صاحب نے تعلق باللہ کے موضوع پر خطاب کیا۔تقسیم انعامات کے بعد امیر صاحب ضلع بدین نے مختصر خطاب میں ایم۔ٹی۔اے سے استفادہ کی طرف توجہ دلائی۔اجتماع میں سینتیس انصار نے شرکت کی۔ورزشی مقابلہ جات مجلس مقامی ربوہ ۱۹۹۵ء مجلس انصار اللہ مقامی ربوہ نے مختلف ورزشی مقابلہ جات مارچ ۱۹۹۵ء میں منعقد کرائے۔مورخہ ۱۷ مارچ ۱۹۹۵ء کو حلقہ جات کے ابتدائی مقابلے سو میٹر دوڑ اور سائیکل ریس ( تیز اور SLOW) بلاک کی سطح پر