تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 900
۹۰۰ رات ساڑھے دس بجے ضلع مجلس عاملہ، زعمائے اعلیٰ اور زعمائے مقامی کا اجلاس ہوا جس میں ضلع کی تمام چودہ مجالس نے شرکت کی۔اگلے روز نماز تہجد و فجر سے آغاز ہوا۔پہلے اجلاس میں درس حدیث اور تلقین عمل کا پروگرام ہوا۔جس کے بعد ورزشی مقابلے ہوئے۔دوسرے اجلاس کی صدارت مکرم چوہدری مبارک احمد صاحب ناظم ضلع نے کی۔مکرم مرزا نصیر احمد صاحب نمائندہ مرکز نے محسن انسانیت۔حضرت محمد مصطفیٰ اور مکرم مولانا محمد اعظم صاحب اکسیر نمائندہ صدر مجلس نے وقت کی قربانی پر خطاب کیا۔بعدہ ڈاکٹر صاحبان کے پینل نے طبی مسائل کے متعلق مشورے دیئے۔خطبہ جمعہ مکرم مولا نا محمد اعظم اکسیر صاحب نے تحریک جدید کے بارہ میں دیا۔اختتامی اجلاس میں تلاوت نظم کے بعد انعامات تقسیم کیے گئے۔ناظم صاحب ضلع نے سال رواں کی رپورٹ پیش کی۔صدر اجلاس مکرم مولانا اکسیر صاحب نے تلاوت قرآن کریم ، دعوت الی اللہ اور تربیت نو مبائعین کی طرف توجہ دلائی۔اس اجتماع میں مجالس کی حاضری سو فیصد رہی۔سالانہ اجتماع ضلع وہاڑی بیت الحمد بورے والا میں مجالس ضلع وہاڑی کا سالانہ اجتماع ۱۱،۱۰ نومبر ۱۹۹۴ء کو ہوا۔۱۰ نومبر کو شام پونے سات بجے سے سوا نو بجے تک سوال و جواب کی مجلس مکرم رفیق احمد صاحب ثاقب قائد ایثار کی صدارت میں منعقد ہوئی۔حاضرین کی تعداد تریسٹھ تھی۔تمہیں غیر از جماعت بھی شامل ہوئے جن میں ایک سابق ممبر صوبائی اسمبلی اور بزم طلوع اسلام کے سر بر آورہ افراد بھی تھے۔مکرم حافظ مظفر احمد صاحب نے نشان کسوف و خسوف پر مبسوط تقریر کی اور پھر سوالات کے جوابات دیے۔نومبر کو دوسرا اجلاس مکرم قائد صاحب ایثار کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ضلع بھر سے اٹھاسی انصار شامل ہوئے۔ستاسٹھ خدام، تئیس اطفال اور چھیاسی لجنات انصار کے علاوہ تھے۔تلاوت ، عہد و نظم کے بعد ناظم ضلع مکرم شمس الدین سیال صاحب نے سالانہ جائزہ پیش کرتے ہوئے اپنے قدموں کو تیز کرنے کی درخواست کی۔مکرم مولوی حافظ محمد صدیق صاحب نے حضرت مسیح موعود کے کارنامے ، مکرم مبارک احمد طاہر صاحب نے تحریک جدید اور انفاق فی سبیل اللہ اور مکرم حافظ مظفر احمد صاحب نے ” فریضہ دعوت الی اللہ پر تقاریر کیں۔صدرا جلاس نے انصار سے اپنا نمونہ پیش کرنے کی درخواست کی اور چارا ہم ذمہ داریوں یعنی تنظیم تعلیم ، تربیت اور دعوت الی اللہ کا تذکرہ کر کے اپنی صلاحیتوں کو وقف کرنے کی تلقین کی۔دعا پر یہ با برکت اجلاس ختم ہوا۔خطبہ جمعہ میں مکرم حافظ مظفر احمد صاحب نے نماز با جماعت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔سالانہ اجتماع ضلع سیالکوٹ مجلس انصار اللہ سیا لکوٹ کا تیرہواں سالانہ اجتماع ۱۸ نومبر ۱۹۹۴ء بروز جمعہ صبح پونے گیارہ بجے