تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 862 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 862

۸۶۲ ۱۲ اکتوبر کو بیت الحمد میں مقیم انصار نے نماز تہجد اور فجر ادا کی۔ازاں بعد درس ہوا۔اجلاس دوم زیر صدارت مکرم ملک عبد الشکور صاحب نائب امیر شروع ہوا۔تلاوت ونظم کے بعد مکرم محمود احمد صاحب شاہد نے " تعلق باللہ پر تقریر کی اور ذکر الہی کی طرف توجہ دلائی۔مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے قوت قدسیہ پر خطاب کیا۔حاضری ایک سو پچاس تھی۔میٹنگ زعماء کرام میں مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے سید نا حضرت خلیفہ امسیح الرابع کے الفاظ میں انصار کے فرائض سے آگاہ کیا اور مجلسی کاموں میں پورے اخلاص اور دلچسپی سے حصہ لینے کی تلقین کی۔بعدہ مکرم پر وفیسر عبدالرشید صاحب غنی نے مالی قربانیوں کا جائزہ لیتے ہوئے صحیح آمد کے مطابق حصہ لینے کی طرف توجہ دلائی اور بجٹ اور چندہ گیسٹ ہاؤس کی یاد دہانی کرائی۔اس میٹنگ میں دس مجالس کے زعماء شریک ہوئے۔خطبہ جمعہ میں مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے تحریک جدید کی اہمیت اور مالی قربانی کو غیر معمولی طور پر بڑھانے کی طرف توجہ دلائی اور صحابہ کرام کے نمونے بیان کئے۔حاضری سات سو تھی۔اختتامی اجلاس مکرم مجیب الرحمن صاحب امیر جماعت کی صدارت میں ہوا۔تلاوت و نظم کے بعد مکرم پروفیسر عبدالرشید صاحب غنی نے تربیت اولاد کے موضوع پر اور مکرم شیخ محمد یونس صاحب مربی پشاور نے دعوت الی اللہ کے شیر میں ثمرات کے عنوان پر تقریر کی۔آخر میں مکرم امیر صاحب نے خطاب کیا۔دعا کے ساتھ اجتماع اختتام پذیر ہوا۔حاضری دوست تھی۔سالانہ اجتماع ضلع سرگودھا ۱۲ اکتوبر ۱۹۹۰ ء کو اجلاس صبح دس بجے حضرت مرزا عبد الحق صاحب صوبائی امیر کے افتتاحی خطاب سے شروع ہوا۔آپ نے ہر حالت میں اللہ تعالیٰ کے شکر اور ذکر الہی میں آگے بڑھنے کی تلقین کی۔اس کے بعد مکرم ملک منور احمد صاحب جاوید نے تلقین عمل پر تقریر کی جس میں دعا، نماز باجماعت، دعوت الی اللہ اور تحریک جدید کے بارے میں واقعات کی روشنی میں تفصیل پیش کی۔مکرم مرزا محمد دین صاحب ناز نے اپنے خطاب میں احباب کو خود اور اپنی نسلوں کو عبادت گزاری کے حصار میں داخل کرنے کی تلقین کی۔خطبہ جمعہ مکرم مرزا محمد الدین صاحب ناز نے دیا۔مجموعی حاضری تین سوسینتالیس تھی۔نماز جمعہ کے بعدا جلاس زعماء میں نماز با جماعت کے قیام ، دعوت الی اللہ کے تحت زیارت مرکز کے لئے وفود بھجوانے اور تحریک جدید کے وعدہ جات کی فوری ادائیگی اور اگلے سال پہلے سے بڑھ کر وعدہ جات کرنے کی تلقین کی ضلع کی کل ستاون مجالس میں سے اکتالیس کے نمائندوں نے میٹنگ میں شرکت کی۔سالانہ اجتماع ضلع مظفر گڑھ ۱۹ اکتوبر ۱۹۹۰ء کونماز تہجد مکرم محمد اسلم صاحب صابر نے پڑھائی۔نماز تہجد کے بعد درس قرآن ، حدیث