تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 861
۸۶۱ پر تلاوت و نظم سے صدر محترم کی صدارت میں اجلاس شروع ہوا۔پہلی تقریر مکرم ڈاکٹر عبدالرحمن صاحب نے کی۔اس کے بعد مکرم محمد اسلم صاحب شاد نے "نحن انصار اللہ " کے موضوع پر اور مقامی مربی صاحب نے سیرت کے موضوع پر تقریر کی۔عہد یداران جماعت وانصار اللہ کا مشتر کہ اجلاس صدر محترم کی صدارت میں ہوا۔آپ نے تحریک جدید کے وعدہ جات اور وصولی نیز تحریک وقت نو کے سلسلہ میں جائزہ لیا اور تفصیلی ہدایات دیں۔خطبہ جمعہ میں صدر محترم نے حضور انور کا خطبہ جمعہ فرموده ۲۸ ستمبر پڑھ کر سنایا اور تیسری اور دسویں شرط بیعت کا ذکر کرتے ہوئے نماز با جماعت نماز تہجد، ذکر الہی ، استغفار اور اطاعت کی طرف توجہ دلائی۔آخر میں عہد اور دعا کے ساتھ اجتماع اختتام پذیر ہوا۔حاضری ایک سو پچاس تھی۔سالانہ اجتماع ضلع جھنگ چاو لڈیانہ ۱۱ اکتوبر ۱۹۹۰ء کو پہلا اجلاس بعد نماز مغرب و عشاء مکرم میاں محمود احمد صاحب امیر جماعت جھنگ کی صدارت میں تلاوت ونظم کے بعد شروع ہوا۔” برکات خلافت اور نظام خلافت کے موضوع پر مکرم مولا نا دین محمد صاحب شاہد نے تقریر کی۔حاضری چار سو پچاس تھی۔بعد میں ورزشی وعلمی مقابلہ جات ہوئے۔حاضری اور دیگر شعبہ جات کا مقابلہ بھی کروایا گیا اور انعامات دیئے گئے۔۱۲ اکتوبر کو نماز فجر کے بعد داعیان کا اجلاس ہوا۔مولانا محمد صدیق صاحب شاہد اور مولا نا دین محمد صاحب شاہد نے ہدایات دیں۔حاضری دوسو پچاس تھی۔اجلاس دوم ساڑھے آٹھ بجے مکرم چوہدری عبدالغفور صاحب کی صدارت میں شروع ہوا۔صداقت مسیح موعود پر مکرم مظفر احمد صاحب درانی نے ، مقام حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم پر مکرم محمد افضل صاحب نے اور امام وقت کی تحریکات پر مکرم مولا نا دین محمد صاحب شاہد نے تقاریر کی۔آخر میں مجلس سوال و جواب منعقد ہوئی جس میں علماء کرام نے شافی جوابات دیئے۔یہ پروگرام ساڑھے بارہ بجے اختتام کو پہنچا۔حاضری تقریباً سات سو تھی۔اڑسٹھ غیر از جماعت بھی شامل ہوئے۔سالانہ اجتماع ضلع راولپنڈی 1 اکتوبر ۱۹۹۰ء کو اجلاس اوّل نماز مغرب وعشاء کے بعد مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے اپنی افتتاحی تقریر میں ” خدمت دین اور دعا کے موضوع پر روشنی ڈالتے ہوئے۔حضرت مسیح موعود کے الفاظ میں خصوصی توجہ دلائی۔مکرم ڈاکٹر سید ضیاء الحسن صاحب نے اجتماع کے مقاصد بیان کئے۔مکرم محمود احمد صاحب شاہد نے انصار اللہ کی ذمہ داریاں“ کے موضوع پر تقریر کی۔اجلاس اوّل کے آخر میں حضور انور کا خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۹۰ء بذریعہ وڈیو دکھایا گیا۔حاضری پچہتر تھی۔