تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 806 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 806

پروگرام ۸۰۶ اس مقصد کے لئے مکرم منتظم وقف جدید صاحب نے مورخہ ۲۱ ستمبر ۱۹۸۵ء کو تمام حلقہ جات کے نائب زعماء وقف جدید کی ایک میٹنگ بلائی جس میں مشورہ کے ساتھ یہ پروگرام تیار کیا گیا۔ا۔تمام حلقہ جات میں نماز فجر کے بعد اجتماعی دُعا سے ہفتہ کا آغاز کیا جائے۔۲۔تمام حلقہ جات با قاعدہ وفد بنا کر اس ہفتہ کو کا میاب بنائیں۔۳۔حضرت خلیفتہ اسیح الثانی، حضرت خلیفہ اصبح الثالث اور حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ کے ارشادات بسلسلہ وقف جدید پر مشتمل ایک پمفلٹ تیار کر کے حلقہ جات کو درس کے لئے بھجوایا گیا تا احباب کے ذہنوں میں وقف جدید کی صحیح تصویر تا زہ ہو جائے۔دوره وفود انصار اللہ مقامی اس ہفتہ کو ہر لحاظ سے کامیاب کرنے اور زعماء حلقہ جات کی مدد اور رہنمائی کے لئے نیز مجالس کا ساتھ ساتھ جائزہ لینے کے لئے تمام حلقہ جات میں مجلس مقامی کی طرف سے وفود بھجوائے گئے۔جنہوں نے ہر حلقہ کا دودفعہ دورہ کیا۔اس طرح اُنہیں احباب نے تینتیس حلقہ جات کا دورہ کیا۔اللہ تعالیٰ نے محض اپنے فضل و کرم سے مجلس ربوہ کی کوششوں میں برکت بخشی اور ہفتہ وقف جدید کے شیریں پھل عطا فرمائے۔نتائج پیش ہیں۔ہفتہ وقف جدید سے ہفتہ وقف جدید کے پہلے کے اعداد و شمار بعد کے اعداد و شمار اضافه وقف جدید میں شامل انصار کل رقم وعده وقف جدید تعداد معاونین خصوصی ۱۵۶۱ ۸۳۸ ۱,۲۸,۷۳۷ ۸۲,۳۴۷ ۳۷ ۴۴ ۷۲۳ ٤٦,٣٩٠ وصولی چندہ وقف جدید دوران ہفتہ: چودہ ہزار چھ سواُنسٹھ روپے مسابقت کی روح پیدا کرنے کے لئے اور دوسرے شعبہ جات میں بھی فاستبقو الخیرات کا جذبہ ابھارنے کے لئے تمام حلقہ جات کا تفصیلی جائزہ لینے کے لئے مکرم زعیم اعلی صاحب نے ایک کمیٹی مقرر کی۔کمیٹی نے تمام حلقہ جات کی مساعی کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد مندرجہ ذیل نتائج کا اعلان کیا۔حلقہ دارالصد ر غر بی ربوه اول حلقہ احمد نگر دوم حلقه دارالعلوم غربی ربوه سوئم حلقہ دارالبرکات ربوہ حلقہ دارالعلوم وسطی حلقہ دار الصدر شمالی ربوہ چهارم پنجم حلقہ عثمان والا سپیشل انعام