تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 807 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 807

۸۰۷ اجلاس زعماء ضلع ٹو بہ ٹیک سنگھ و جھنگ مورخہ ۴ اکتوبر ۱۹۸۵ء کو ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ممبرانِ عاملہ اور زعماء مجالس کا اجلاس منعقد ہوا۔یہ اجلاس صبح گیارہ بجے سے ایک بجے تک جاری رہا۔تینتیس میں سے بائیس زعمائے مجالس اور بارہ میں سے آٹھ ممبرانِ عاملہ حاضر تھے۔اسی دن نماز عصر کے بعد جھنگ میں ضلعی و شہر کی عاملہ کا اجلاس بھی ہوا۔ضلعی عاملہ کے آٹھ میں سے پانچ اور شہری عاملہ کے دس میں سے سات اراکین نے شرکت کی۔ہر دو جگہ پر مکرم ملک منوراحمد جاوید صاحب قائد تحریک جدید نے تنظیمی جائزہ لیا اور نماز با جماعت، مجوزہ مرکزی سالانہ اجتماع میں شمولیت اور تحریک جدید کی طرف خصوصی توجہ دلائی۔سالانہ اجتماع ضلع کراچی مورخه ۱۱ اکتوبر ۱۹۸۵ء بروز جمعۃ المبارک بیت الحمد مارٹن روڈ کراچی میں صبح نو بجے تا شام چھ بجے مجلس انصار اللہ ضلع کراچی کا ایک روزہ سالانہ تربیتی اجتماع منعقد ہوا جس کا افتتاح مکرم شمیم احمد خالد صاحب نمائندہ امیر جماعت کراچی نے کیا۔اس اجتماع کے کل چارا جلاس ہوئے۔دوسرے، تیسرے، چوتھے اجلاس کی صدارت بالترتیب مکرم مولوی عبدالمجید صاحب صدر حلقہ مارٹن روڈ ،کرم نعیم احمد خان صاحب ناظم ضلع کراچی ، مکرم مرزا عبدالرحیم بیگ صاحب ایڈووکیٹ قائمقام امیر کراچی نے کی۔تمام اجلاسات میں تلاوت اور نظم کے بعد مربیان کرام اور انصار بزرگان نے مختلف موضوعات پر ایمان افروز تقاریر کیں۔درس قرآن کریم، درس حدیث اور درس ملفوظات حضرت مسیح موعود کے علاوہ پانچ مجالس کے زعماء اعلیٰ نے اپنی سالانہ رپورٹس پڑھ کر سنا ئیں۔کھانے سے قبل دو پہر بارہ بجے انصار کے مابین میوزیکل چیئر ز کا دلچسپ مقابلہ ہوا۔چائے کے وقفہ کے بعد شام تین بجے اجلاس سوم میں سوال و جواب کی محفل منعقد ہوئی۔انصار نے تحریری سوالات کئے۔سوالات کے جوابات مربیان کرام کے علاوہ مکرم مرزا عبدالرحیم بیگ صاحب ایڈووکیٹ قائمقام امیر جماعت احمدیہ کراچی نے بھی دیئے۔یہ محفل کافی دلچسپ رہی۔آخری اجلاس میں فی البدیہہ تقریری مقابلہ انصار کے درمیان منعقد ہوا جس میں گیارہ انصار نے شرکت کی۔تقریر کا وقت صرف چار منٹ دیا گیا۔مکرم کوثر باجوہ صاحب نے اول اور مکرم مرزا محمد حسین صاحب نے دوم انعام حاصل کیا۔اختتامی تقریب میں مکرم چوہدری شریف احمد صاحب وڑائچ نائب ناظم ضلع نے انصار اللہ ضلع کراچی کی مساعی کی رپورٹ (از جنوری تا ستمبر ۱۹۸۵ء) پڑھ کر سنائی۔بعد ۂ مکرم قائمقام امیر صاحب کراچی نے انصار میں انعامات تقسیم کئے اور اجتماعی دعا کروائی۔اس اجتماع میں کل تین سو چھہتر انصار ،سنتتر خدام اور چھپن اطفال نے شرکت کی۔﴿۱۵﴾