تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 805 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 805

۸۰۵ دوره مجالس سندھ برائے مرکزی سالانہ اجتماع ۱۹۸۵ء میں قرائن سے اس بات کی توقع کی جارہی تھی کہ مجلس کو سالانہ اجتماع کی اجازت مل جائے گی۔جس کی مجوزہ تاریخیں پچیس سے ستائیس اکتوبر ۱۹۸۵ ء تھی۔غیر معمولی حالات کے پیش نظر مرکز نے ضروری سمجھا کہ کراچی کے علاوہ صوبہ سندھ کے تمام اضلاع میں کراچی کے انصار کو بھجوا کر مجالس کا تفصیلی دورہ کروا کر ان کی سو فیصد نمائندگی کی کوشش کی جائے۔نیز زیادہ سے زیادہ تعداد میں اراکین کی شمولیت اور چندہ جات کی وصولی کی طرف بھی توجہ دلائی جائے۔اس مرکزی ہدایت پر مجلس عاملہ ضلع کراچی کا اجلاس ۲۹ ستمبر ۱۹۸۵ء کو گیسٹ ہاؤس کراچی میں منعقد ہوا۔اس ہنگامی اجلاس میں زعماء اعلیٰ نے بھی شرکت کی۔فیصلہ کیا گیا کہ ضلع کراچی کی مجالس میں زعماء اعلیٰ کے ذریعہ عمل درآمد کرایا جائے گا اور اندرونِ سندھ ہدایات پہنچانے کے لئے تین مراکز (۱) حیدرآباد (۲) میر پورخاص (۳) نواب شاہ متعین کر کے چھ انصار پر مشتمل وفود مراکز میں بھجوائے جائیں۔تینوں وفود نے اپنا سفر یکم اکتوبر ۱۹۸۵ء سے شروع کیا اور ایک ہفتہ کے اندر مرکزی ہدایات کو بر وقت مجالس تک پہنچا دیا۔اضلاع اور دورہ کرنے والے انصار کی تفصیل اس طرح ہے۔ضلع نواب شاہ۔خیر پور مکرم محمد فاضل صاحب ضلع سانگھڑ مکرم ملک الطاف الرحمن صاحب ضلع بدین۔حیدر آباد ضلع لاڑکانہ مکرم مسعود احمد مجاہد صاحب مکرم محمد عبد اللہ صاحب ضلع تھر پارکر مکرم حاجی غلام رسول صاحب ضلع سکھر۔شکار پور۔جیکب آباد مکرم منور احمد و بنیس صاحب روانگی سے قبل ان وفود کو ضروری تحریری ہدایات ، امیر صاحب و ناظم صاحب کے نام خطوط وغیرہ اور زبانی ہدایات دی گئیں۔مکرم مرزا عبدالرحیم بیگ صاحب قائمقام امیر کراچی نے اپنی قیمتی نصائح سے نوازا اور دعا کروائی۔ہفتہ وقف جدید مجلس انصاراللہ ربوہ ۲۳ ستمبر تا ۳۰ ستمبر ۱۹۸۵ء مکرم منتظم صاحب وقف جدید مجلس ربوہ نے ماہ اگست تک کی رپورٹوں کا جو جائزہ پیش کیا، اُس پر مکرم زعیم صاحب اعلی انصار اللہ ربوہ کی ہدایت پر مجلس عاملہ مقامی نے اپنی میٹنگ ۱۹ ستمبر ۱۹۸۵ء میں فیصلہ کیا کہ ہفتہ وقف جدید منایا جائے جس میں بھر پور کوشش کر کے زیادہ سے زیادہ انصار کو وقف جدید میں شامل کیا جائے ، معیاری وعدے حاصل کئے جائیں اور خاص طور پر معاونین خصوصی کی تعداد بڑھانے اور وصولی کی کوشش کی جائے۔