تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 428 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 428

۴۲۸ آرڈر نمبر GB/۹۵۵۸ بتاریخ ۱۷ اکتوبر ۱۹۹۱ ء کو دے دی۔صدر محترم مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب ان دنوں جلسہ سالانہ قادیان کی تیاریوں کے سلسلہ میں باہر تھے۔اجازت ملنے پر انہیں بذریعہ فون آگاہ کر دیا گیا۔اس پر آپ نے جو ہدایات دیں۔وہ اس طرح تھیں۔- مکرم ناظر صاحب اعلیٰ کے علم میں لا کر اجتماع کے انتظامات شروع کر دیں۔مکرم ڈاکٹر لطیف احمد صاحب قریشی کو قائمقام صدر مقرر کرتا ہوں۔وہ اجتماع کے انتظامات شروع کریں۔-۳- مجالس کو فون اور سپیشل پیغامبر بھجوا کر اطلاع کریں۔خرچ کی فکر نہ کریں۔- انسپکٹر ان کو بھی اس کام پر لگا ئیں۔۵- دونوں اصلاح وارشاد کی نظارتوں سے اجازت لے کر مربیان کو بھی ذمہ وار بنا ئیں کہ اپنے حلقہ کی مجالس کی نمائندگی کروائیں۔ناظمین ضلع کو اپنے ضلع کی نمائندگی کا ذمہ وار بنا ئیں۔۶- اصل چیز نمائندگی کے لئے بھر پور کوشش ہے۔اس کے بعد پروگرام کے مطابق مقررین سے رابطہ اور اُن کو اطلاع ، تقریر میں لکھ لیں اور دکھا دیں۔مکرم منیر عارف صاحب اور مکرم صباح الدین صاحب خوراک کے انتظام کے ذمہ وار ہوں گے۔مکرم ملک منور احمد جاوید صاحب سے مشورہ کریں اور اُن کا تعاون حاصل کریں۔-2 اجتماع منعقد کئے جانے نیز میگا فون کے استعمال کی اجازت ملنے کے اگلے ہی روز یعنی ۱۸ اکتوبر کو میگا فون استعمال کرنے کی اجازت منسوخ کر دی گئی۔مکرم و محترم ناظر صاحب اعلیٰ و امیر مقامی سے مشورہ کے بعد اجتماع میگا فون کے بغیر ہی منعقد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔قائمقام صدر مجلس مکرم ڈاکٹر لطیف احمد صاحب قریشی کی طرف سے حضور انور سے پیغام ارسال کرنے نیز افتتاحی و اختتامی اجلاسات کے لئے نمائندہ مقرر کرنے کی درخواست بھی کر دی گئی۔اور اجتماع کے انتظامات شروع کر دیے گئے۔۲۰ اکتوبر ۱۹۹۱ء کو انتظامیہ کی ایک میٹنگ بھی قائمقام صدر مجلس کی صدارت میں انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے منعقد ہوئی۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے تمام انتظامات بخیر و خوبی کئے جارہے تھے۔اجتماع کے انعقاد کی خبر کے ساتھ ہی انصار اپنے اندر ایک نئی زندگی محسوس کرتے ہوئے کشاں کشاں مرکز میں تشریف لانے کی بھر پور تیاریوں میں مصروف ہو گئے۔وہ خوش تھے کہ آٹھ سال بعد ہی سہی ، انہیں ایک مرتبہ پھر اجتماعی طور پر ربوہ کی مقدس سرزمین میں، ایک پاکیزہ ماحول میں چند سانسیں گزارنے کا موقع ملے گا اور ذکر الہی اور درود وسلام کی با برکت مجالس میں اٹھنے بیٹھنے سے ان کی روح کی تشنگی مٹانے کا سامان پیدا ہوگا۔افسوس صد افسوس حالات میں بعض ایسی تبدیلیاں رونما ہوئیں جن کے بعد مجلس کے لئے یہ اجتماع منعقد کرنا ممکن نہ ہو سکا اور اسے غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کرنا پڑا۔