تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 404 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 404

۴۰۴ کے بارے میں تفصیلی ہدایات دیں۔تعمیر گیسٹ ہاؤس کے لئے چندہ کی وصولی کی تحریک کی۔مکرم چوہدری مقصود احمد صاحب ناظم ضلع نے مبلغ پچاس ہزار روپے وعدہ فرمایا۔اس کے بعد مکرم ملک منور احمد صاحب نے شعبہ اصلاح وارشاد کے بارے میں تفصیلی ہدایات دیں اور کار کردگی کا بھر پور جائزہ لیا۔زیارت مرکز ربوہ کے لئے احباب سے فرداً فرداً وعدہ لیا کہ وہ اگست میں کتنے کتنے احباب کو ربوہ لائیں گے۔نماز با جماعت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔بچوں کونماز میں ساتھ لانے کی تلقین کی۔فیصل آباد کے حلقہ جات میں اجلاس منعقد کروانے کو کہا۔یہ اجلاس ہر ماہ کی یکم تاریخ کو ہوں گے۔حاضری دارالذکر اور دار الفضل A تھی۔تاریخ : ۷ اگست ۱۹۹۰ء مقام طاہر آبا در بوہ مرکزی نمائندگان: مکرم مرز امحمد الدین صاحب نا ز نا ئب صدر، مکرم زعیم اعلیٰ صاحب ربوہ مختصر رپورٹ: تربیتی اجلاس: بعد نماز مغرب و عشاء اجلاس عام میں مکرم مرزا محمد الدین صاحب ناز نے دعا کی اہمیت اور قبولیت دعا کے نشان پر تقریر کی اور دعاؤں پر زور دینے کی طرف توجہ دلائی۔حاضری مجموعی قریباً پچہتر تھی۔تاریخ: 9 اگست ۱۹۹۰ء مقام محمود آباد جہلم مرکزی نمائندگان : کرم چوہدری شبیر احمد صاحب نائب صدر ، کرم محمد اسلم صاحب شاد منگلا قائد عمومی مکرم جمیل الرحمن صاحب رفیق مربی سلسله ررپورٹ : اجلاس عام : بعد نماز مغرب مکرم امیر صاحب ضلع جہلم کی صدارت میں اجلاس ہوا۔پہلے مکرم جمیل الرحمن صاحب رفیق نے یک جہتی اور اتحاد کی اہمیت بیان کی اور اطاعت نظام پر تفصیل کے ساتھ تقریر کی۔بعدہ مکرم محمد اسلم صاحب شاد نے باہمی اخوت اور بدظنی اور غیبت سے اجتناب کی طرف توجہ دلائی۔آخر میں مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے نماز با تر جمہ اور نماز با جماعت، تلاوت قرآن کریم اور دعوت الی اللہ کے سلسلہ میں جائزہ لیا۔حاضری مجموعی تہتر تھی۔تاریخ : ۱۲ اگست ۱۹۹۰ء مقام : تخت ہزارہ ضلع سرگودھا مرکزی نمائندگان : مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب صدر مجلس، مکرم محمد اسلم صاحب شاد، مکرم غلام حسین صاحب مر رپورٹ : اجلاس عام نماز مغرب و عشاء کے بعد تلاوت قرآن کریم سے اجلاس کا آغاز ہوا۔جس میں پہلے مکرم محمد اسلم صاحب شاد نے تربیت اولاد کے موضوع پر تقریر کی۔اس کے بعد مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ ہماری تربیتی کوششوں کا بڑا مقصد ہے کہ ہمیں اسلام واحمدیت کی حقیقی روح حاصل ہو جائے اور اس کا بڑا ذریعہ دعا ہے۔نیز آپ نے حضرت مسیح موعود کے قبولیت دعا کے نشانات کا تذکرہ فرمایا۔مجموعی حاضری دوسو بتیس تھی۔تاریخ : ۱۳ اگست ۱۹۹۰ء مرکزی نمائندہ: مکرم مولانا غلام باری صاحب سیف مقام: نصیر آبا در بوه