تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 403
۴۰۳ اس سلسلہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا واقعہ مقدمہ ڈاکخانہ پیش کر کے احباب خود کو اور اپنی اولا د کوسچائی پر کار بند کرنے کی طرف توجہ دلائی۔حاضری انصار ، خدام اور اطفال پچپن تھی۔تاریخ : ۳ اگست ۱۹۹۰ء مقام: سرگودھا مرکزی نمائندگان : مکرم عبدالرشید صاحب غنی قائد مال ، کرم محمود احمد صاحب باجوہ انسپکٹرمال مختصر رپورٹ : اجلاس زعماء: تمام زعماء مجالس سے فرداً فرداً بالتفصیل مجالس کی مساعی شعبہ تربیت اور اصلاح وارشاد کے بارے میں جائزہ لیا گیا۔جائزے کے بعد تمام زعماء مجالس کو نماز با جماعت، پانچ بنیادی اخلاق اور اصلاح وارشاد کے بارے میں ہدایات دیں۔حاضری زعماء ستر تھی۔دوره آزاد کشمیر کوٹلی ، میر پور، میرا بھڑ کا اور نگیال دنیال کے لئے مکرم شیخ مبارک احمد صاحب اور مکرم رفیق احمد صاحب جاوید تشریف لے گئے۔۳ اگست کو آرام باڑی ضلع کوٹلی میں ضلعی اجتماع میں شرکت کی۔تاریخ : ۳ اگست ۱۹۹۰ء مقام : کوٹلی مختصر رپورٹ مجلس سوال و جواب: بعد نماز مغرب سوال و جواب کی مجلس ہوئی۔سوالات کے جوابات مکرم رفیق احمد صاحب جاوید اور مکرم شیخ مبارک احمد صاحب نے دیئے۔تاریخ : ۴ اگست ۱۹۹۰ء مقام : میرپور مختصر رپورٹ : اجلاس عام : شام ۵ بجے اجلاس تھا حاضری صرف پانچ ہونے کی وجہ سے با قاعدہ تقاریر نہ ہوسکیں۔موجودہ احباب کو نماز با جماعت کی طرف توجہ دلائی گئی اور کچھ دیگر امور بھی بیان کئے خصوصاً دعوت الی اللہ۔حاضری پانچ تھی۔تاریخ : ۴ اگست ۱۹۹۰ء مقام: میرا بھڑ کا مختصر رپورٹ : اجلاس عام : بعد نماز مغرب اجلاس عام میں مکرم شیخ مبارک احمد صاحب نے تربیتی لحاظ سے اللہ تعالیٰ سے لگاؤ کی طرف توجہ دلائی۔مکرم رفیق احمد صاحب جاوید نے احسن رنگ میں دعوت الی اللہ کرنے کی تلقین کی۔حاضری مجموعی نوے تھی۔تاریخ : ۴ اگست ۱۹۹۰ء مقام : نگیال دنتال مختصر رپورٹ : انفرادی جائزہ: احباب سے انفرادی جائزہ لیا گیا اور ہدایات دی گئیں۔حاضری مجموعی پندرہ تھی۔تاریخ:۶ اگست ۱۹۹۰ء مقام : فیصل آباد مرکزی نمائندگان : مکرم عبد الرشید صاحب غنی قائد مال ، مکرم ملک منور احمد صاحب جاوید قائد تحریک جدید مختصر رپورٹ : اجلاس زعامت ہائے علیاء: نماز مغرب کے بعد مکرم ملک منور احمد صاحب جاوید کی صدارت میں اجلاس ہوا۔مکرم عبد الرشید صاحب غنی نے صدر محترم کے پیغامات پڑھ کر سنائے۔اس کے بعد تربیت