تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 379
۳۷۹ کرنے کی تلقین کی۔حضور انور کا خطبہ ۲۲ مارچ ۱۹۹۰ ء سنایا گیا۔دعائیہ فہرست کے لئے وعدہ جات تحریک جدید ادا کرنے اور احباب کو داعی الی اللہ بنے کی تلقین کی گئی۔حاضری تین سو پچپیں تھی۔درس قرآن : نماز جمعہ کے بعد سورۃ الفتح کی آخری آیات کا درس دیا۔سچے مومنوں کی علامات کو بیان کر کے انہیں اختیار کرنے کی موٹر تلقین کی۔حاضری ساٹھ تھی۔محفل سوال و جواب : درس القرآن کے بعد احباب کو سوالات کا موقع دیا گیا۔جوابات مکرم مولوی صاحب موصوف نے دیئے۔حاضری پچاس تھی۔تاریخ : ۶ اپریل ۱۹۹۰ء مرکزی نمائندہ: مکرم خواجہ محمد اکرم صاحب نائب قائد عمومی مقام: ڈاہرانوالی رپورٹ : خطبہ جمعہ: حضور انور کا خطبہ جمعہ فرموده ۲۳ مارچ ۱۹۹۰ ء پڑھ کر سنایا۔رمضان المبارک کے سلسلہ میں ضروری امور پر روشنی ڈالی۔حاضری مردوزن ۴۵ تھی۔اجلاس عام : اس میں شعبہ جات کا جائزہ لیا۔نماز باجماعت، روزہ ، تلاوت اور درس کا جائزہ لیا گیا۔حاضری بتیں تھی۔تاریخ: ۶ اپریل ۱۹۹۰ء مقام : پیر کوٹ ثانی مرکزی نمائندہ: مکرم بشارت احمد صاحب چیمہ نائب قائد اصلاح وارشاد مختصر رپورٹ : نماز جمعہ مرکزی نمائندہ نے خطبہ جمعہ میں رمضان کی اہمیت، دعوت الی اللہ، نماز پنجگانہ ، خصوصی دعا اور تہجد کی اہمیت بتائی۔نماز جمعہ کے بعد درس قرآن دیا گیا۔حاضری ایک سو دس تھی۔تاریخ : ۱۳ اپریل ۱۹۹۰ء مقام: جھنگ شہر مرکزی نمائندہ: مکرم مولانا محمد اسمعیل صاحب منیر قائد اصلاح وارشاد مختصر رپورٹ: خطبہ جمعہ: مرکزی نمائندہ نے خطبہ جمعہ میں آیات قرآن کریم کی روشنی میں دعوت الی اللہ اور اسوہ ء حسنہ کو پیش کیا۔حاضری تین سو تھی۔میٹنگ مجلس عاملہ: درس قرآن کے بعد ممبران مجلس عاملہ کے کام کا جائزہ لیا۔حاضری کو مزید بہتر بنانے کی طرف توجہ دلائی۔مقام میں تاریخ: ۱۳ اپریل ۱۹۹۰ء مرکزی نمائندہ: مکرم کیپٹن شمیم احمد صاحب خالد مختصر رپورٹ : خطبہ جمعہ: مکرم کیپٹن صاحب نے خطبہ جمعہ میں روزہ رکھنے پنجوقتہ نماز پڑھنے ،تہجد گزاری ، تلاوت، درس میں شمولیت ، صدقہ و خیرات اور قبل از ۲۷ رمضان ادائیگی چنده تحریک جدید کی طرف توجہ دلائی گئی۔بعد ازاں سورۃ حم سجدہ کی آیات ۳۱ تا ۳۷ کا درس دیا۔استقامت اور دعوت الی اللہ کی تلقین کی۔حاضری تھیں تھی۔