تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 380
۳۸۰ تاریخ : ۱۳ اپریل ۱۹۹۰ء مقام : چک ۲۵ سٹھیالی ضلع شیخو پوره مرکزی نمائندہ: مکرم بشارت احمد صاحب چیمہ ایم۔اے نائب قائد اصلاح وارشاد مختصر رپورٹ: رابطه غیر از جماعت احباب مرکزی نمائندہ نے غیر از جماعت افراد سے احمدیت کا تعارف کروایا جنہوں نے دوبارہ رابطہ کے لئے اصرار کیا۔تاریخ : ۱۳ اپریل ۱۹۹۰ء مقام : چک ۴۵ مرڈ مرکزی نمائندہ: مکرم بشارت احمد صاحب چیمہ ایم۔اے نائب قائد اصلاح وارشاد تقررپورٹ : خطبہ جمعہ خطبہ جمعہ مرکزی نمائندہ نے نماز با جماعت ، روزہ کی اہمیت، تہجد ، تلاوت قرآن کریم، حضورا نور کو خط لکھنے، دعوت الی اللہ کی اہمیت اور زیارت مرکز کی طرف توجہ دلائی۔حاضری پچہتر تھی۔مقام: کلسیاں ( ضلع شیخوپورہ) تاریخ : ۱۳ اپریل ۱۹۹۰ء مرکزی نمائنده : مکرم محمد صدیق صاحب گورداسپوری مربی سلسله مختصر رپورٹ : خطبہ جمعہ: مرکزی نمائندہ نے خطبہ جمعہ میں نماز باجماعت نماز تہجد ، قرآن کریم کی تلاوت اور تحریک جدید کے چندہ کی طرف توجہ دلائی۔موجودہ حالات میں صبر و استقامت کی تلقین کی۔قربانیوں اور دعاؤں کی طرف توجہ دلائی۔درس قرآن : جمعہ کے بعد درس قرآن میں سورۃ بقرہ کے رکوع بابت روزہ اور رمضان کی تفسیر بیان کی۔حضورا نور کی صحت اور جماعت کی ترقی کے لئے خصوصی دعاؤں کی تحریک کی۔حاضری تھی۔تاریخ: ۱۳ اپریل ۱۹۹۰ء مقام : سانگلہ ہل مرکزی نمائندہ: مکرم مولا نا دین محمد صاحب شاہد ایم۔اے مربی سلسلہ مختصر رپورٹ : خطبہ جمعہ: مرکزی نمائندہ نے رمضان المبارک کی سات اہم نیکیوں کے اختیار کرنے کی تلقین کی۔دعوت الی اللہ میں شریک ہونے کی تلقین کی اور دعوت الی اللہ کے طریقے بیان کئے۔حاضری دوسو پچاس تھی۔درس القرآن: سورۃ الفتح کی آخری آیت کا نماز جمعہ کے بعد درس دیا جس میں اسلام کی بعثت اولی و حالیہ میں چے مومنوں کی علامات وصفات کو اختیار کرنے کی موثر تلقین کی گئی۔حاضری دوست تھی۔محفل سوال و جواب : درس القرآن کے بعد احباب کو علمی اضافہ کے لئے سوالات کا موقع دیا گیا۔مکرم مولوی صاحب نے سولات کے جوابات دیے۔حاضری ہیں تھی۔تاریخ : ۱۳ اپریل ۱۹۹۰ء مقام: چک ۱۱۷۔چھو رضلع شیخوپورہ مرکزی نمائندگان: مکرم خواجہ محمد اکرم صاحب نائب قائد عمومی مکرم اعجاز احمد صاحب کا رکن دفتر مختصر رپورٹ : خطبہ جمعہ : حضور کا خطبہ ۲۳ مارچ پڑھ کر سنایا گیا۔رمضان المبارک سے مسائل پر روشنی ڈالی۔حاضری ستر تھی۔