تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 4 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 4

انتظام میں شامل کیا جائے۔-7 انتظام حفاظت خلافت اصل حفاظت تو اللہ تعالیٰ کی ہے لیکن موجودہ طریق کار تسلی بخش نہیں۔بہت سے امور زیر غور آنے والے ہیں مثلاً پہرہ داروں کی تنخواہیں اتنی تھوڑی ہیں کہ Hand to mouth کی کیفیت ہے۔پہرہ دار کی ضرورت ایک کلرک سے زیادہ ہے۔غربت بھی ایک خطرہ ہے۔تعداد کا سوال نہیں بلکہ حفاظت کی quality کا سوال ہے۔ٹرینگ کا سوال ہے بندوقوں والی حفاظت کا زمانہ نہیں بلکہ اور طرح کی ضرورت ہے۔جلسہ پر بھی پہرہ کی کمزوری کا احساس ہوتا ہے۔پہریداروں کی ظاہری شکل بھی توجہ چاہتی ہے خواہ تنخواہ دار کارکن ہو یا رضا کار۔چہرہ پر بے با کی نہ ہو۔کمیٹی مقرر ہو ماہرین سے مشورہ کیا جائے۔ے۔فوری توجہ والے امور - ہر بالغ احمدی تجدید بیعت کرے۔ii - بیعت فارم چھپوا کر جماعتوں کو دیا جائے۔تجدید بیعت کا فارم بیعت کے پورے الفاظ کے ساتھ ہو۔بہت سے لوگ ایک فارم پر دستخط کر سکتے ہیں۔بیعت نہ کرنے والوں کی فہرست تیار کی جائے۔حسن ظن کا پہلو سب مومنوں پر جاری رہے گا۔اکثر بیعت کر چکے ہیں لیکن جن کے زخم کی اطلاع ہو یا اُن کے متعلق خطرہ ہو صرف اُن کی نگرانی کا انتظام کیا جائے۔پرائیویٹ سیکرٹری کی طرف سے تجدید بیعت کے بارہ میں اعلان ہو۔- انتخاب خلافت کی کارروائی کی تفصیلی رپورٹ صدر، سیکرٹری اور ناظر اعلیٰ کے دستخطوں سے تیار ہو اور ریکارڈ ہو جائے۔صدرانجمن احمد یہ اس کو ریکارڈ کرے۔گزشتہ انتخاب خلافت کا ریکارڈ بھی اس کے ساتھ موجود ہو۔صدرانجمن احمد یہ چاہے تو خزانہ میں یا کسی اور جگہ محفوظ کروائے۔۹ - جوامراء موجود نہیں ان کو اجلاس کی کارروائی کی اطلاع دی جائے۔-1 بیرونی ممالک کو اطلاعات دی جائیں۔۱۱- صد سالہ جو بلی اتنی قریب آگئی ہے کہ اس کے لئے تیاریوں کے لئے وقت تھوڑا ہے۔مکرم شیخ محمد احمد صاحب جو بلی کمیٹی کی میٹنگ بلائیں اور جو بلی کمیٹی کی سفارشات کو ہنگامی بنیادوں پر Implement کرنے کے متعلق سفارشات مرتب کریں۔Implementation کی مشینری تجویز کی جائے۔مجھ سے اہم امور پر پوچھ لیا جائے۔اہم امور میں رپورٹ دی جائے اور منظوری لی جائے لیکن خلیفہ وقت پر اس کا زیادہ بوجھ نہ ہو۔Coordination کمیٹی کے متعلق بھی سفارش کی جائے۔