تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 5
جائے۔۱۲- خلیفہ وقت کی خدمت میں معاملات پیش کرنے اور خط و کتابت کے لئے طریق کار تجویز کیا خلیفہ وقت کے پاس ہر بات کا خلاصہ نکال کر پیش کیا جائے لیکن کوئی Information یا بات suppress نہ ہو۔-۱۳ -17 ہسپتال کے متعلق صدر انجمن احمد یہ کوغور کرنا چاہئے۔تحریک کو واقفین کی طبی امداد کے متعلق غور کرنا چاہئے۔۱۵- مرکز کے ہسپتال کی ضروریات پوری ہونی چاہئیں۔ہسپتال میں بعض سامان نہیں۔فوری امداد کا سسٹم نہیں اور اس کو جاری کرنے کی ضرورت ہے۔ہسپتال میں چوبیس گھنٹے فون پر آدمی موجود ہو۔ایسا آدمی جو within minutes عملدرآمد کروانے کی اہلیت رکھتا ہو۔بعض سامان ہسپتال اور خلیفہ وقت کے درمیان مشترکہ نہیں ہونے چاہئیں۔قصر خلافت کے لئے الگ سامان ہونا چاہئے۔Ambulances کا انتظام بھی کافی توجہ چاہتا ہے۔۱۶۔سلسلہ کی کاروں کی تعداد بڑھ گئی ہے۔اس کے استعمال کے متعلق کوئی اجتماعی طریق کار تجویز ہو جائے کہ کن Heads کو دی جائیں۔ذاتی اغراض ، سلسلہ کی اغراض اور ان کی حد بندی کہ کارکنان اور عوام الناس کی سلسلہ کو کیا مد دکرنی چاہئے۔انجمن اور تحریک فوری طور پرمل کر کمیٹی مقرر کریں۔کمیٹیاں خواہ چھوٹی ہوں لیکن کام فوری طور پر شروع ہو جائے۔۱۷۔کارکنان کے لئے کافی کوارٹر نہیں۔تعمیرات کا پروگرام بنانے کے لئے تحریک انجمن ،حدیقہ کی مشتر کہ کمیٹی مقرر ہو۔ان کمیٹیوں کی تشکیل مشترکہ اجلاس میں ہو جو صدرصد رانجمن احمدیہ کی صدارت میں ہو اور ان کی سفارشات کے ساتھ۔نام زیادہ ہوں تا میں کاٹ سکوں۔کوارٹرز ایسے رنگ میں بنائے جائیں کہ کارکنان کو اپنے علاوہ مہمانوں کو بٹھانے کی جگہ میسر ہو۔-۱ جلسہ جو بلی میں انتظام رہائش حد مکان تک وسعت دے کر ابھی طے ہو جانا چاہئے۔۱۹ - نظارت اصلاح و ارشاد مبشرات اکٹھا کرنے کا انتظام کرے۔نام ضروری نہیں۔خوف کو امن میں بدلنے والی یا تبدیلی کی طرف اشارہ کرنے والی ہو۔۲ - مجلس صحت کو Revise کیا جائے جن میں تینوں ذیلی تنظیموں ،صدر انجمن احمد یہ اور لوکل انجمن کے نمائندہ ہوں۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث رضی اللہ عنہ نے جو کام جاری فرمائے اور ان کا احیاء، جن کا حکم دیا لیکن جاری نہ ہو سکے سب کو مد نظر رکھا جائے۔مجلس صحت کا بجٹ کہاں سے آئے گا۔اس بارہ میں بھی مشورہ دیا جائے۔“ - ۲۰