تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 153
۱۵۳ کوشش کی جائے۔مکرم قائد صاحب اصلاح وارشا دو ڈیو کیسٹ اور وی سی آر کا بھی جائزہ لیں۔اس کے بعد قائدین کرام نے اپنی اپنی مصروفیات کے متعلق ہدایات دے کر عہدیداران کو تمام شعبوں کو کام کو بہتر رنگ میں کرنے کی کوشش کی تاکید کی۔اس طرح مکرم قائد صاحب تربیت، قائد صاحب تحریک جدید، قائد صاحب مال ، قائد عمومی ، قائد تعلیم ، قائد وقف جدید نے نمائندگان کو خطاب فرمایا۔بعدۂ قیادت تعلیم کی تقسیم انعامات کی تقریب ہوئی جس میں سہ ماہی امتحانات میں پوزیشن حاصل کرنے والے انصار کو انعامات دیئے گئے۔دعا کے بعد اجلاس چار بجے اختتام کو پہنچا۔اجلاس نائب زعماء انصار اللہ مقامی مجلس انصار اللہ مقامی کے جملہ نائب زعماء کا اجلاس یکم نومبر ۱۹۸۵ء شام ساڑھے چار بجے دار الضیافت ربوہ میں مکرم قائد صاحب عمومی کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں چونتیس میں سے اٹھارہ نائب زعماء حاضر تھے۔مکرم ملک منور احمد جاوید صاحب قائد تحریک جدید نے تحریک جدید کی اہمیت وافادیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔آخر میں قائد صاحب عمومی نے عہدیداران کو اپنی کوششوں اور دعاؤں میں تیرتر کرنے کی ہدایت کی۔دوره کارکن دفتر مکرم غلام حسین صاحب کارکن دفتر ۲۳ نومبر ۱۹۸۵ء سے بجٹ کی وصولی کے سلسلہ میں جہلم، را ولپنڈی، اسلام آباد، واہ کینٹ اور پیشاور گئے۔اس دورہ کے دوران مندرجہ ذیل رقوم کی وصولی ہوئی۔محمود آباد جہلم جہلم شہر پشاور شہر را ولپنڈی صدر ۲۴۴ ۲۵۶ ۲۳۱۰ ۴۲۶۴ واہ کینٹ ۲۰۰۰ سو فیصد اسلام آباد غربی ۳۱۰۷ سو فیصد اسلام آباد شرقی ۸۲۹۵ سو فیصد میزان دوره ره ضلع قصور ۹ دسمبر ۱۹۸۵ء کو مکرم ملک منور احمد صاحب جاوید قائد تحریک جدید نے مکرم ایم بشیر الحق صاحب م ضلع قصور کے ہمراہ مجالس بھلیر علی پور چک شمس آباد اور پتوکی کا دورہ کیا۔اس دوران تحریک جدید کے وعدے لئے گئے ، چندوں کی وصولی کی گئی اور تنظیمی کام سرانجام دیئے گئے۔ناظم اشاعت تربیتی مضامین ۱۹۸۵ء میں مجلس مرکزیہ نے تربیتی مضامین کے نام سے ایک کتابچہ شائع کیا جس کے مضامین حسب ذیل تھے۔