تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 154
۱۵۴ قرآنی معاشرہ کے بنیادی اصول اور سورۃ الحجرات (از مکرم شیخ نور احمد صاحب منیر) آنحضرت اور آپ کے صحابہ کی معیشت از مکرم مولانا غلام باری صاحب سیف) ” جب عمر اسلام لائے “ ( از مکرم مولانا غلام باری صاحب سیف ) سیرة النبی و خدا کی خشیت اور عظمت سے لبریز قلب ( از مکرم مولانا غلام باری صاحب سیف) ماہانہ رپورٹ میں جہاں اس کی اشاعت کا ذکر تھا، اس پر حضور انور نے فرمایا کہ اس کا انگریزی ترجمہ کروایا جائے۔شائع باہر کروانا ہے۔“ تربیتی دوره فیصل آباد ۲۷ دسمبر ۱۹۸۵ء کو مکرم مولانا سید احمد علی شاہ صاحب نے خطبہ جمعہ دیا اور تقریر بر موضوع وفات مسیح فرمائی نیز غلام محمد آباد میں برمکان را نا عبداللطیف صاحب مجلس سوال و جواب میں شرکت کی۔نیز ۲۸ دسمبر ۱۹۸۵ء کو پیپلز کالونی نمبر ۲ میں نماز تہجد و فجر اور تربیتی درس دیا۔١٩٨٦ء دوره مجالس عنایت پور بھٹیاں وجل بھٹیاں مکرم رشید احمد صاحب زیر وی نائب قائد تحریک جدید اور مکرم مولا نا مبشر احمد کاہلوں صاحب مورخہ ۲ جنوری ۱۹۸۶ء بوقت دس بجے صبح روانہ ہو کر پونے بارہ بجے عنایت پور بھٹیاں پہنچ گئے۔سوا دو بجے پہلے اجلاس کی کارروائی شروع ہوئی۔مکرم مبشر احمد کاہلوں صاحب نے تعارف کروایا۔پانچ غیر ملکی دوستوں نے اپنے اپنے ممالک میں احمدیت کے پودے لگائے جانے کے حالات بیان کئے جن میں احمدی احباب کے ساتھ ساتھ غیر از جماعت نے بھی انتہائی دلچسپی کا اظہار کیا اور بہت امن وسکون کے ساتھ ان کے خیالات سنے اور آخر میں صدرا جلاس مکرم رشید احمد زیروی صاحب نے تحریک جدید کے آغاز سے لے کر اب تک مختصراً تعارف کرایا اور احباب کو بتایا کہ آج جو غیر ملکی احباب شریک ہوئے ہیں ، یہ تحریک جدید کے ہی میٹھے ثمرات ہیں۔یہ اُن ممالک سے تشریف لائے ہیں جہاں ہم لوگ مالی منفعت حاصل کرنے کے لئے اپنے بچوں کو بھیجتے ہیں لیکن یہ احباب اس مادیت پرستی کو چھوڑ کر پاکستان (ربوہ) میں دینی علوم کے حصول کی خاطر تشریف لائے ہیں۔انہوں نے دین کو دنیا پر مقدم کر رکھا ہے۔انہوں نے دفتر تحریک جدید کے دفتر چہارم کے تحت بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی تحریک پیش کی۔اور انصار بھائیوں کو بتایا کہ خالصتاً یہ ان کی ذمہ داری ہے۔یہاں حاضری ایک سو پینتالیس احمدی احباب اور نوے غیر از جماعت احباب تھے۔دوسرا اجلاس زیر صدارت مکرم مولانا مبشر احمد کاہلوں صاحب ہوا۔مولوی منظور احمد چینوٹی نے ایک