تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 124
۱۲۴ پورا ہو سکے۔اجتماع سے قبل چندہ سالانہ اجتماع اور گیسٹ ہاؤس کے عطیہ جات بھجوائے جائیں۔اختتامی خطاب صدر اجلاس رابطہ کی کمی کو پورا کریں۔ناظمین اضلاع ، زعماء اعلیٰ اس طرف توجہ دیں۔خرچ مرکز ادا کرے گا۔معاونین خصوصی تحریک جدید کی تعداد بتائی گئی ہے۔تحریک جدید کی اور جماعت کی اللہ تعالیٰ مددکرے گا۔دورہ صدر محترم کراچی واندرون سندھ صدر محترم کی ہدایت کے مطابق مکرم نعیم احمد خان صاحب ناظم ضلع کراچی نے کراچی اور اندرونِ سندھ کے دورے کا پروگرام ترتیب دے کر مرکز ارسال کیا جسے محترم صدر صاحب مجلس مرکزیہ نے منظور فرمایا۔چنانچہ یہ پروگرام ۲۹ اگست ۱۹۸۴ ء سے شروع کر ۲ ستمبر ۱۹۸۴ ء تک جاری رہا اور خدا تعالیٰ کے فضل و کرم سے بخیر و خوبی اختتام کو پہنچا۔اس دوران محترم صدر صاحب نے مجالس کو جو ہدایات دیں اس کی مختصر تفصیل درج ہے۔۱۔حضور انور اور جماعت کے لئے خصوصی دعاؤں کی تحریک - ہر گھر اور مساجد و مرا کز نماز میں مطالعہ کتب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اہتمام انفرادی دعوت الی اللہ کی طرف خاص توجہ ۴۔خلافت سے مضبوط تعلق قائم کے لئے حضور کے خطبات ہر فر د جماعت کو سنانے کا خاص انتظام ۵- سالانہ اجتماع مرکزیہ کی تیاری ، شوری کے لئے تجاویز اور نمائندگان شوریٰ کا انتخاب ، تجنید بڑھانے اور مالی جائزہ چندہ جات مجلس -2 - چندہ تحریک جدید کا جائزہ تحریک انصار سے ذاتی رابطہ، اچھا نمونہ ، آپس میں اخوت، محبت و اتفاق ، بھائی چارہ بڑھانے اور آپس کے اختلافات اور رنجشیں دور کرنے کی خاص تلقین ۸- نماز با جماعت کی حاضری بڑھانے اور ہفتہ میں کم از کم ایک مرتبہ با جماعت نماز تہجد ادا کرنے کی تحریک۔۹ تعمیر گیسٹ ہاؤس انصار اللہ میں شامل ہونے اور صد سالہ جو بلی کے چندہ کی ادائیگی کی طرف توجہ۔آخر میں حضور کی طرف سے السلام علیکم کا تحفہ اور پیغام پڑھا گیا۔تفصیل دوره مجالس ضلع کراچی عاملہ ضلع کراچی سے خطاب: مورخه ۲۹ اگست ۱۹۸۴ء بعد نماز مغرب بمقام گیسٹ ہاؤس ۲ - دوره مجلس ڈرگ روڈ : مورخہ ۳۰ اگست ۱۹۸۴ء بعد نماز مغرب ۳- دوره مجلس صدر : مورخه ۳۰ اگست ۱۹۸۴ء بعد نماز عصر بر مکان مکرم چوہدری مقبول احمد صاحب دوره مجلس مارٹن روڈ : مورخہ ۳۱ اگست ۱۹۸۴ ء ساڑھے نو بجے صبح بر مکان مکرم چوہدری نذیر احمد صاحب -