تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 123
۱۲۳ پورا ہوگا۔حضور کی توقع پچاس لاکھ ہے۔جماعت حضور کو یقین دلا چکی ہے۔ہمیں کوشش کے ساتھ حضور کی توقع پر پورا اترنا چاہیئے۔انصار اور خدام تحریک جدید کی معین رپورٹ پیش کرنے سے قاصر ہیں مگر لجنہ کی تنظیم کا ریکار ڈبا قاعدہ رکھا ہوا ہے۔انصار اور خدام اپنا ریکارڈ INDEPENDENT رکھیں۔ہمیں اس سال کے بارے میں صدر محترم کی ہدایات ہیں۔انصار کی کل تعداد جو تحریک جدید میں شامل ہیں۔جو معاونین خصوصی ہیں۔سب کے بارے میں پورے کو اکف درج ہوں۔سیکرٹری تحریک جدید اگر انصار میں سے ہیں تو بھی مجلس کا ریکا ر ڈ الگ رکھا جائے۔قیادت اصلاح وارشاد: تبلیغ تو بند نہیں ہو سکتی۔اُس کی طرف زیادہ توجہ دیں۔پابندی خواہ کتنی ہی سخت ہو، تبلیغ ہوتی ہی رہے گی۔زبانی بیعت کے ذریعہ شامل ہو اور عملی طور پر شامل ہوں۔نمازوں اور چندوں کی ادائیگی اور اسی طرح دوسری جماعتی سرگرمیاں خطوں کے ذریعہ اس کو آگے نہیں پہنچا سکتے۔دوروں کے ذریعہ زبانی آگے پہنچا ئیں اور اسی طرح رپورٹیں بھی زبانی پہنچائیں۔ذاتی رابطہ احمدی احباب کے ساتھ ضروری ہے تا کہ سب کی تربیت کی طرف توجہ دی جا سکے۔قیادت عمومی : تبصرہ جات نہیں مل رہے۔قیادت تعلیم : اکثر مجالس سے سہ ماہی دوم کے پرچہ جات نہیں ملے۔قیادت اشاعت : قیادت اشاعت ماہنامہ انصار اللہ کے خریداران کی فہرست ناظمین اضلاع کو بھجوائی جائے اور کوشش کی جاوے کہ وی پی پی بالکل نہ کی جائے۔وی پی پی واپس آنے کی ایک وجہ پتہ جات کا غلط ہونا ہے۔اس کی طرف توجہ دی جائے اور پتہ جات درست کئے جائیں۔قیادت مال: وصولی تدریجی لحاظ سے بہت کم ہے۔اجتماع میں صرف دو ماہ باقی ہیں۔اجتماع انشاء اللہ تعالیٰ ہوگا۔اُس کے خرچ کو پورا کرنے کے لئے ناظمین اضلاع پوری کوشش کریں کہ چندہ مجلس ، چندہ سالانہ اجتماع اور چندہ اشاعت اجتماع تک پورا کریں۔ناظمین اضلاع کی طرف سے جو سفر خرچ ہو گا مرکزی مجلس انشاء اللہ تعالیٰ ادا کرے گی۔ناظمین اضلاع اپنی عاملہ بنائیں اور اپنے نائب بنا ئیں۔تا کہ ایک ٹیم ہو جو کام کرے۔اس وقت جو پابندی ہے وہ وقت آنے پر ٹوٹے گی۔اُس کے لئے جو فوج در فوج لوگ شامل ہوں گے۔اُن کو مرکز میں رہائش کی سہولت دینے کے لئے مناسب بندوبست کرنا ہوگا۔گیسٹ ہاؤس کی دوسری منزل بنانی ہے۔اور جلد بنانی ہے۔فیصل آباد کو اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہئیے گذشتہ سال وہ اول آئے تھے۔اب بھی اپنی پوزیشن برقرار رکھنے کی کوشش کریں۔وسع مکانک کی تحریک دائمی مجھی جائے۔گذشتہ سو سال سے کوئی ایک سال بھی ایسا نہیں گزرا جس میں زیادہ رہائش گاہوں کی ضرورت نہ پڑی ہو۔اس لئے اس طرح بھی توجہ دیں۔گوجرانوالہ اور شیخوپورہ کے اضلاع خاص طور پر چندہ جات کی وصولی کی طرف توجہ دیں تا کہ بجٹ