تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 66
۶۶ بنا ئیں۔دوسرے اراکین انصار اللہ کو صبح سیر کی عادت اپنانے کی تحریک کریں۔مندرجہ ذیل مجالس نے پکنک منائے جانے کی معین رپورٹیں بھجوائیں۔مارٹن روڈ کراچی ، ناظم آباد کراچی ، اسلامیہ پارک لاہور، ماڈل ٹاؤن لاہور، فیصل آباد، سکھر، گجرات، پشاور، کوئٹہ، بہاولپور، منڈی بہاؤالدین ، بھون، کوٹلی افغاناں ، سرائے عالمگیر گکھڑ۔صبح کی سیر : انصار میں صبح کی سیر کی عادت ڈالنے کے لئے یہ تجویز تھی کہ جو انصارا کثر صبح کی سیر کرتے ہوں ان کے نام مرکز میں ریکارڈ کیے جاویں اور دوسرے انصار کو جو بھی سیر نہیں کرتے ،ترغیب دی جائے۔اپنی رپورٹس میں تیرہ مجالس نے لکھا کہ ان کے انصار صبح کی سیر کرتے ہیں مگر مندرجہ ذیل چار مجالس نے انصار کی فہرست بھجوائی۔معین الدین پور گجرات ، منڈی بہاؤالدین، گجرات شہر، ماڈل ٹاؤن لاہور رپورٹ قیادت مال (1) گزشتہ سال شوری نے مجلس کا بجٹ حاصل خالص دو لاکھ ستر ہزار روپے تجویز کیا تھا جو۱۹۷۵ء کے بجٹ دولاکھ انتالیس ہزار روپے کے مقابل اڑ میں ہزار روپے زائد تھا۔یہ بجٹ خدا کے فضل سے پورا ہو گیا۔(۲) گزشتہ سال سالانہ اجتماع تک ۷۲۰ مجالس کے بجٹ تشخیص ہوئے تھے جب کہ امسال اس وقت تک ۷۸۰ مجالس کے بجٹ تشخیص ہو چکے تھے گویا سال گزشتہ کے مقابل ۶۰ مجالس کے زائد بجٹ تشخیص ہوئے۔(۳) مجالس سے ۱۵۴۷ خطوط موصول ہوئے اور ۶۹۸۹ خطوط مرکز سے بھجوائے گئے۔(۴) روزنامہ الفضل اور ماہنامہ انصار اللہ میں تمیں اعلانات بغرض اشاعت بھجوائے گئے جب کہ سال گزشتہ یہ تعدا دستر تھی۔(۵) عرصہ زیر رپورٹ میں نو سرکلر تمام مجلس کو بھجوائے گئے۔ماہانہ سرکلرز میں بھی مناسب ہدایات درج کی جاتی رہیں اور مجالس کو بجٹ پورا کرنے کی طرف توجہ دلائی جاتی رہی۔(1) امسال بھی ہر سہ ماہی کے اختتام پر تمام مجالس کو ان کے بجٹ وصولی اور بقایا پر بمعہ سابقہ بقایا کی پوزیشن سے مطلع کیا جاتا رہا۔امسال خصوصی طور پر تمام ناظمین اضلاع کو بھی ہر سہ ماہی کے اختتام پر بجٹ اور تدریجی وصولی کا گوشوارہ بھجوایا گیا۔فروری اور ستمبر کے اجلاسات ناظمین اضلاع میں بھی مالی گوشوارے تیار کر کے پیش کئے گئے۔(۷) تین مرکزی انسپکٹر ان نے نو ماہ کے عرصہ میں کل چھ سونو مجالس کا دورہ کیا۔(۸) آمد چندہ کی روزانہ رپورٹ صدر محترم کو بھجوائی جاتی رہی تا کہ مالی پوزیشن ہر وقت سامنے رہے۔روزانہ رپورٹ کا سلسلہ اسی سال جاری ہوا۔وصولی کی ماہوار رپورٹ بمقابلہ سال گزشتہ بھی صدر محترم کی خدمت