تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 67 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 67

۶۷ میں بھجوائی جاتی رہی۔(۹) قیادت مال کے سلسلہ میں بعض ناظمین اور مجالس کی مساعی خصوصی طور پر قابل ذکر ہیں۔ناظم صاحب ضلع حیدر آباد نے اپنے تقرر کے ایک ماہ کے اندر تمام مجالس کا بجٹ اضافہ کے ساتھ سو فیصدا دا کر دیا۔مندرجہ ذیل مجالس نے صحیح آمد پر معیاری بجٹ پیش کئے اور ادائیگی میں بھی سر فہرست رہیں۔فی کس اوسط (PER CAPITA) کے لحاظ سے بالترتیب پوزیشن حسب ذیل ہے: میر پور خاص شہر، اسلام آباد، چک ۴۶ شمالی، مارٹن روڈ کراچی، وزیر آباد، ماڈل ٹاؤن لاہور، ناظم آباد کراچی، کوئٹہ، پشاور، کراچی صدر (۱۰) اگلے سال کا بجٹ تیار کیا گیا جو تقریباً چار لاکھ روپے پر مشتمل تھا۔رپورٹ قیادت اشاعت (۱) سال رواں میں ماہنامہ انصار اللہ باقاعدگی سے شائع ہوتا رہا۔اس سال کم از کم اشاعت دو ہزار دو سورہی۔جبکہ گزشتہ سال کم از کم اشاعت سترہ سو اور زیادہ سے زیادہ دو ہزار تھی۔(۲) عرصہ زیر رپورٹ میں مستقل عنوانات کے علاوہ ۳۸ مضامین ،نوصحابہ حضرت مسیح موعود کے حالات، حضرت مسیح موعود کے ملفوظات اور تحریرات سے ۵۵ اقتباسات نیز ۳۵ مرکزی اعلانات اور رپورٹیں شائع ہوئیں۔جماعت کے شعراء کی چھ نظمیں اور ایڈیٹر کی طرف سے تین ادارئیے اور پانچ تحقیقی مضامین شائع ہوئے۔(۳) شعبہ اشاعت نے قیادت تربیت و قیادت اصلاح و ارشاد کے تعاون سے چار تربیتی مضامین دود و پمفلٹ کی شکل میں چالیس ہزار کی تعداد میں طبع کروائے۔(۴) مبلغین کرام، علماء سلسلہ اور مضمون نگار انصار کو ماہنامہ انصار اللہ میں مضامین بھجوانے کے لئے ۱۳۵ خطوط لکھے گئے۔(۵) ماہنامہ کی خریداری بڑھانے کے لئے دورانِ سال مجالس کیلئے ہیں فیصد اضافہ کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا تھا۔زعماء کو بار بار تحریک کی جاتی رہی کہ کوئی مجلس ایسی نہ رہے جس میں کم از کم ایک رسالہ نہ جاتا ہو۔ان تحریکات کے نتیجہ میں اوسطاً ۱۵۰ خریداران کا اضافہ ہوا۔(1) صدر مجلس حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب نے بیرون پاکستان اُردو دان احمدی احباب میں ماہنامہ انصار اللہ کی اشاعت بڑھانے کے لئے ایک خصوصی مہم جاری فرمائی جس کے نتیجہ میں ۶۲ خریداروں کا اضافہ ہوا۔(۷) عرصہ زیر رپورٹ یعنی گزشتہ نوماہ کی ماہنامہ انصار اللہ کی کل آمد۱۹۱، ۱۷ روپے اور خرچ ۷۵۱ ۲۰