تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 65 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 65

مسیح موعود کی طرف توجہ دلانے کے لئے شائع کئے گئے۔(۳) مرکز کے ماہانہ سرکلر ز میں حسب ضرورت مجالس کو ہدایات بھجوائی جاتی رہیں۔اس کے علاوہ ناظمین اضلاع کو خطوط کے ذریعہ مطلع کیا گیا کہ ان کی کتنی مجالس کے کتنے اراکین نے امتحانات میں حصہ لیا۔سال رواں کے شروع میں تمام ناظمین اضلاع کو سال گزشتہ میں شریک ہونے والی مجالس اور اراکین کی تعداد سے مطلع کیا گیا تا کہ انہیں علم ہو کہ ان کے ضلع کی پوزیشن کیا ہے۔ناظمین اضلاع کے اجلاسات میں بھی ناظمین کو ان کے ضلع کی پوزیشن سے آگاہ کیا گیا۔اسی طرح اپریل کے مہینہ میں زعماء ضلع جھنگ کا ایک خصوصی اجلاس ربوہ میں منعقد ہوا اور زعماء کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی گئی۔نیز ان کی راہ میں جو مشکلات پیدا ہوئیں، ان کا علم حاصل کر کے ان کی رہنمائی کی گئی۔(۴) بیرونی مجالس کی ماہانہ رپورٹوں پر حسب ضرورت تبصرہ لکھا گیا اور زعماء کی رہنمائی کی گئی۔(۵) ماہانہ رپورٹوں کے مطابق مجالس میں جو کام ہوا وہ کچھ اس طرح ہے۔ترجمہ قرآن کریم سیکھنے والے ناظرہ پڑھنے والے قاعدہ پڑھنے والے اراکین حفظ قرآن میں حصہ لینے والے کتب حضرت مسیح موعود کا مطالعہ کرنے والے سال رواں سال گزشتہ ۲۱۳ ۷۴۲ ۱۴ ۴۷ ۲۲۶ ۳۲۵ مندرجہ ذیل مجالس کی کارکردگی تسلی بخش رہی: (۱) ناظم آباد کراچی (۲) مارٹن روڈ کراچی (۳) اسلامیہ پارک لاہور (۴) ماڈل ٹاؤن لاہور (۵) دارالذکر لاہور (1) فیصل آباد (۷) ربوہ دیہاتی مجالس میں سے گھسیٹ پورہ ضلع فیصل آباد کا کام اچھار رہا۔قیادت تعلیم کے پروگرام میں اطفال الاحمدیہ کا ایک انعامی مقابلہ کرانا بھی شامل ہے اس سلسلہ میں تین مرتبہ الفضل میں اعلان کیا گیا۔یہ انعامی مقابلہ اطفال الاحمدیہ کے سالانہ اجتماع پر منعقد ہوا۔اول و دوم آنے والوں کو بالترتیب ۱۲۰ اور ۶۰ روپے بطور انعام مجلس کی جانب سے پیش کئے گئے۔امسال اس مقابلہ میں ۱۵ اطفال نے حصہ لیا۔رپورٹ قیادت ذہانت وصحت جسمانی قیادت ذہانت و صحت جسمانی نے اس سال مجالس کی توجہ دلائی کہ وہ ایک تو اجتماعی پکنک کا پروگرام