تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 257 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 257

آپ توجہ سے کام شروع کر دیں گے تو لا يكلف اللهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا کا نظارہ آپ کے سامنے ہوگا۔۲ ) اجلاس مورخه ۲۹ فروری ۱۹۸۰ء مورخه ۲۹ فروری ۱۹۸۰ء بروز جمعہ مجلس مرکزیہ کے ہال میں زیر صدارت حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب صدر مجلس سہ ماہی اجلاس ہوا۔اجلاس میں بیشتر اضلاع کے ناظمین نے شرکت کی۔صدر محترم کے ارشاد پر تمام مرکزی قائدین نے اپنے اپنے شعبہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔صدر محترم نے ا ہر شعبہ کے متعلق عہد یداروں کو مزید ضروری ہدایات دیں۔بعض ناظمین نے کام کے دوران پیش آمدہ مشکلات بیان کر کے ان کا حل دریافت کیا تو ان کی مناسب راہنمائی کی گئی۔ضلعی مراکز کو منظم کرنے اور دیگر شعبہ جات کے بارہ میں صدر محترم کی بیان فرمودہ ہدایات کا ملخص درج کیا جاتا ہے۔مجلس کے کام کو منظم طریق سے سرانجام دینے کے لئے ضروری ہے کہ ناظم ضلع کا دفتر ہو۔دفتر کھلنے کے اوقات مقرر ہوں۔دفتری امور سے دلچسپی لینے والے رکن کو دفتر کا انچارج مقرر کر کے خط و کتابت کا کام سونیا جائے۔یہ دفتر خواہ ہفتہ میں چند دن کام کرے۔اگر جگہ نہ ملے تو جماعت کی اجازت سے مسجد میں ہی بنالیا جائے مگر ایک دفتر ہونا بہر حال ضروری ہے جس کے بغیر مستقل مزاجی سے ٹھوس بنیادوں پر کام آگے بڑھانا مشکل ہے۔دفتر میں ضلع کا نقشہ اور ہر شعبہ کے بارہ میں اعداد و شمار پر مشتمل چارٹ آویزاں کئے جائیں۔اعداد و شمار تیار کئے بغیر نتیجہ خیز کام ہونا مشکل امر ہے۔اب میں مثال کے طور پر صف دوم کے کام کو سامنے رکھ کر یہ سمجھانا چاہتا ہوں کہ دفتر کے قیام کے بعد ضلعی سطح پر کام کیسے شروع کیا جائے۔صف دوم کی مثال سامنے رکھ کر ہر دوسرے شعبہ میں بھی انہی خطوط پر ضلعی پروگرام مرتب کر کے رائج کرنا چاہئیے۔ہر شعبہ کا مقصد معتین اعداد وشمار کی صورت میں لکھ کر دفتر میں چارٹ یا تختیوں پر لکھ کر لٹکایا جائے اور ماہانہ نگرانی کی جائے کہ کس حد تک کام آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔صف دوم کے بارہ سب سے پہلے ضروری ہے کہ پروگرام بنانے کے لئے ناظم صاحب ضلع کے سامنے ضلع کا نقشہ ہو۔ان کے سامنے یہ اعداد و شمار ہوں کہ ضلع کی کتنی مجالس ہیں؟ ان مجالس کے ارد گرد میں کہاں کہاں وفود بھجوانے کی ضرورت ہے؟ کتنے وفود جائیں گے؟ کن مجالس سے رپورٹیں آتی ہیں ؟ ضلع میں سائیکلوں کی تعداد کس قدر ہے وغیرہ وغیرہ۔اس کام کو مشورہ کے ساتھ آخری شکل دینی چاہئیے۔پس ضروری ہے کہ دفتر قائم کرنے کے بعد ناظمین اضلاع، زعماء کی میٹنگ بلائیں اور اس اجلاس کی خصوصی رپورٹ صدر مجلس کو عمومی رپورٹ کے علاوہ الگ بھجوائیں۔ایسی مجالس جن کی طرف سے کام کی رپورٹ نہ