تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 256
۲۵۶ لوگ ہیں۔(۴) انصار اللہ کے کام کے لئے آپ کو وقت دینا پڑے گا۔آپ میں سے اکثر ایسے ہوں گے کہ آپ نے باقاعدگی سے ایک گھنٹہ بھی روزانہ نہیں دیا ہوگا۔آپ ہر ہفتہ اپنا جائزہ لینا شروع کر دیں کہ آپ نے پچھلے ہفتے کتنا وقت دیا۔پچھلے ہفتہ صرف پانچ منٹ تھے، اب زیادہ کریں اور متواتر وقت دیا جائے۔(۵) تجنید کی طرف زیادہ توجہ کی ضرورت ہے تمام ایسے احمدی دوست جو چالیس سال سے اوپر ہیں ، ان کو با قاعدہ انصار کی فہرست میں شامل کیا جائے۔تجربہ سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ بعض فعال مجالس سے بھی کوشش کرنے پر نئے انصار کا پتہ چلا ہے۔ست مجالس سے تو بہت سے انصار شامل ہونے کی توقع ہے۔اس لئے جملہ انصار کو تنظیم میں شامل کیا جائے۔(1) تبلیغ: آج کل اصلاح وارشاد کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔اس وقت لوگ ذہنی طور پر اس کے لئے تیار ہیں۔تبلیغ کی طرف غیر معمولی توجہ کی ضرورت ہے۔اس وقت عملی طور پر زیادہ تر انصار ہی فریضہ تبلیغ سرانجام دے رہے ہیں۔لیکن مجلس کی سطح پر اس کا ریکارڈ نہیں۔مثلاً چوہدری اقبال احمد صاحب منہاس زعیم اعلیٰ ڈرگ روڈ کراچی ( جو اجلاس میں موجود تھے ) کو تبلیغ کا جنون ہے اور وہ اعلیٰ رنگ میں یہ فریضہ سرانجام دیتے ہیں مگر ر پورٹ میں اس کا ذکر نہیں آتا۔اس وقت تبلیغ کا بہترین ذریعہ یہ ہے کہ مجلس کی طرف سے وفود کور بوہ لایا جائے۔ان کی حضور سے ملاقات کروائی جائے اور بوہ کی سیر کروائی جائے۔اس سے مؤثر ذریعہ اور کوئی نہیں۔اس لئے ناظمین و زعمائے اعلیٰ اس سال کم از کم یہ ٹارگٹ رکھیں کہ ہر مجلس کی طرف سے سال میں کم از کم ایک وفدر بوہ لایا جائے۔جس وقت آپ کو نتیجہ معلوم ہوگا اور چسکا پڑے گا تو پھر کسی توجہ دلانے کی ضرورت نہ رہے گی۔آپ ابتداء کر کے دیکھیں اور پھر اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو شمار کریں۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے جو نئے احمدی ہوئے ہیں ، وہ نہ صرف خود مخلص ہیں بلکہ ان کا اخلاص دیکھ کر پرانے احمدیوں میں بھی نمایاں تبدیلی ہوئی ہے۔اس سے تبلیغ اور تربیت دونوں ذمہ داریاں پوری ہوتی ہیں۔تبلیغ کے بغیر احمدیت کے پیغام کو آپ آگے نہیں پہنچا سکتے۔اس لئے اس طرف خاص توجہ فرمائی جائے۔(۷) آخری اور ضروری بات دعا کی ہے۔سب سے بڑا سبق دعا ہے۔حضرت مسیح موعود نے دعا پر بڑا زور دیا ہے۔اس کے بغیر برکت نہیں پڑتی اور پھل نہیں لگتا۔دعا کروائیں اور دعا کریں۔اس طرح آپ کی کوششوں میں پھل لگنا شروع ہو جائے گا۔ہر موقع پر دعا کریں اور اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کو جذب کریں۔اللہ تعالیٰ آپ سب کے ساتھ ہو۔آمین۔کام جو پہلی نظر میں زیادہ نظر آتا ہے وہ صرف آپ کی توجہ کا ہی مستحق ہے۔جب