تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 68
۶۸ روپے ہوا۔گزشتہ سال بارہ ماہ کی کل آمد ۷۸۸۶ اروپے سڑسٹھ پہیے تھی جبکہ دوران سال یکم جنوری اور ۲۲ اکتو بر تک یہ آمد بڑھ کر۲۱۶۹۲ روپے اٹھاسی پیسے تک پہنچ گئی۔سال گزشتہ کے دس ماہ کی تدریجی آمد ۱۴۹۰۰ روپے تھی جو اس سال ۲۱۶۹۲ روپے ہے گویا ۶۷۹۲ روپے کا اضافہ ہوا۔(۸) مندرجہ ذیل مجالس نے ماہنامہ کی اشاعت بڑھانے اور مقررہ ٹارگٹ کو پورا کرنے میں بہت کوشش کی۔ضلع سیالکوٹ ،ضلع فیصل آباد، ضلع راولپنڈی ،ضلع پشاور رپورٹ قیادت وقف جدید (۱) وقف جدید کی اہمیت واضح کرنے کے لئے خلفاء کرام کے ارشادات الفضل میں شائع کرائے گئے۔مشتمل باره اعلانات (۲) مجلس مرکزیہ کے جاری کردہ ماہانہ سرکلرز کے ذریعہ دس بار ہدایات بھجوائی گئیں۔(۳) زعماء مجالس و ناظمین کرام کی طرف سے آمدہ ۱۰۲۷ رپورٹوں پر مناسب حال نوٹ لکھ کر بھجوائے گئے۔اچھا کام کرنے والی مجالس کی حوصلہ افزائی کی گئی اور مجالس کی تاکید کی گئی کہ معین اعداد شمار کے ساتھ رپورٹ بھیجوایا کریں نیز ست مجالس کو بیدار کرنے کی کوشش کی گئی۔(۴) مجالس نے دوبارا اپنی متعلقہ جماعتوں کے زیر انتظام عشرہ وقف جدید منایا گیا۔(۵) وقف جدید کے سلسلہ میں مندرجہ ذیل دس مجالس نے بالترتیب اچھا کام کیا: چک ۱۶۳ اشتاب گڑھ ضلع وہاڑی۔بھون ضلع جہلم۔ناظم آباد کراچی۔نصیرہ ضلع گجرات۔دارالذکر لاہور۔بہاولنگر شہر۔چک ۲۷۰ ماتھیلو ضلع تھر پارکر۔سرائے سدھو ضلع ملتان۔ساہو والا ضلع سیالکوٹ۔چک ۱۰/۶۳ ضلع شیخو پوره (1) اضلاع فیصل آباد، گجرات ،سکھر و جیکب آباد، سیالکوٹ، لاہور نے اچھا کام کیا۔(۷) ناظمین اعلیٰ میں سے سندھ اور بلوچستان کے ناظمین نے اچھا کام کیا۔سندھ کے ناظم اعلیٰ اکثر رپورٹ بھجواتے رہے جبکہ بلوچستان کے ناظم اعلیٰ نے سالانہ رپورٹ بھجوائی۔(۸) گزشتہ سال کی نسبت امسال وعدہ جات میں ۸۱۸۲۱ روپے اور کل وصولی میں ۵۰۵۹۸ روپے کا اضافہ ہوا۔رپورٹ قیادت تحریک جدید (1) سب سے پہلے جملہ مجالس کو حضرت خلیفہ اسیح الثالث" کا خطبہ بابت اعلان سال نو تحریک جدید رسالہ کی صورت میں طبع کروا کر بھجوایا گیا اور پھر ماہانہ سر کلرز کے ذریعہ اس کی طرف توجہ دلائی جاتی رہی۔مجالس کی