تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 69 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 69

۶۹ طرف سے آمدہ رپورٹوں پر تبصرہ کر کے ان کی رہنمائی کی جاتی رہی۔ناظمین اضلاع سے خط و کتابت کے ذریعہ اور بعض ناظمین سے ذاتی طور پر وعدہ جات کے ذریعہ رابطہ قائم رکھا گیا اور تحریک جدید کے لائحہ عمل کی طرف توجہ دلائی جاتی رہی۔(۲) قائد صاحب تحریک جدید کو اٹھاسی (۸۸) مقامات کا دورہ کرنے کا موقع ملا۔اکسٹھ مقامات پر سلائیڈز کی نمائش کے ذریعہ تحریک جدید کی طرف توجہ دلائی گئی جبکہ سال گزشتہ میں ساٹھ مقامات کا دورہ کیا جاسکا تھا اور اُن میں سے چالیس مقامات پر سلائیڈ ز کی نمائش ہوئی تھی۔(۳) عرصہ زیر رپورٹ میں الفضل میں ستر اعلانات کے ذریعہ تحریک جدید کی طرف توجہ مبذول کروائی گئی جبکہ گزشتہ سال پچاس اعلانات شائع کروائے گئے تھے۔(۴) الفضل اور سرکلرز کے ذریعہ یوم تحریک جدید ماہ مئی میں اور ہفتہ تحریک جدید ماہ ستمبر میں منانے کا اعلان کیا گیا۔پچاس مجالس کی طرف سے آمدہ رپورٹوں کا خلاصہ حسب ذیل ہے۔کل تعدا د انصار ۴۰ تھی جن میں سے ۷۲۰ انصار تحریک جدید میں شامل تھے۔ان میں سے ۴۳ معاونین خصوصی تھے۔معاونین خصوصی کا ٹارگٹ یہ تھا کہ کم از کم پچاس فیصد تعداد بڑھائی جائے۔مجموعی طور پر معاونین خصوصی کی تعداد ۶۸ سے بڑھ کر ۸۳۴ تک پہنچ گئی۔گویا ۲۳ فیصد اضافہ عمل میں آیا۔مضامین کے ٹارگٹ بقدربارہ کے مقابلہ پر سولہ مبسوط مضامین اور سات مختصر نوٹس الفضل میں شائع ہوئے۔قائد صاحب شروع سال ہی سے اہل قلم حضرات کی قلمی معاونت کی درخواست کرتے رہے۔ناظمین اضلاع کو بھی رسالہ سادہ زندگی مہیا کر کے خصوصی درخواست کی گئی۔چنانچہ اس سلسلہ میں جن احباب نے تعاون فرمایا، ان کے اسماء گرامی پیش کئے جاتے ہیں۔مضامین نگار : مکرم سید احمد علی شاہ صاحب نائب ناظر اصلاح وارشا در بوه ، مکرم مولانا غلام باری صاحب سیف ربوہ، مکرم مولانا دوست محمد صاحب شاہد ر بوه، مکرم مولا نا روشن دین صاحب مربی کوئٹہ مکرم نذیراحمد صاحب خادم لاکھا روڈ سندھ، مکرم مولوی حبیب احمد صاحب مربی گوجرہ ، مکرم مولوی نصر اللہ خان صاحب مربی سیالکوٹ ، مکرم حنیف احمد صاحب مربی بدوملی ، کرم شیخ نثار احمد صاحب لاہور ہمکرم میاں غلام رسول صاحب اعوان ناظم ضلع ڈیرہ غازی خان۔مختصر نوٹس لکھنے والے : مکرم بدر الزمان صاحب زاہد کوئٹہ ، مکرم مولوی محمد اشرف صاحب ناصر مربی حیدر آباد، مکرم مولوی قمر الدین صاحب ربوه، مکرم ملک عبداللطیف صاحب ستکو ہی ناظم ضلع لاہور ، مکرم رانا مبارک احمد صاحب بہاولپور، مکرم عبد الحلیم صاحب اوکاڑہ۔