تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 437
۴۳۷ آٹھواں سالانہ اجتماع مجالس نائیجیریا کا آٹھواں سالانہ اجتماع ۴۳ اکتوبر ۱۹۸ء کو منعقد ہوا۔مقام اجتماع کا انتخاب : نائیجیریا کی وسعت کی وجہ سے ہر سال دور دراز کے علاقوں سے دوستوں کا ہیڈ کوارٹر پہنچ کر سالانہ اجتماع میں شرکت مشکل تھی لہذا ہر سال، مقام بدل بدل کر مختلف سٹیٹس میں اجتماع منعقد کئے جاتے تھے۔۱۴۰۳ کتوبر ۱۹۸ء کو منعقد ہونے والے سالانہ اجتماع کی میزبانی کی سعادت جماعت ابیوکوٹا اوگن سٹیٹ کونصیب ہوئی۔جماعت نے اجتماع کے لئے بہترین جگہ کا انتخاب یا او نور الد ین سوسائٹی کے سکول پر نپل صاحب سے دو ایام کے لئے سکول کی بلڈنگ استعمال کرنے کی اجازت حاصل کر لی۔شعبوں کی تقسیم : اجتماع کے انتظام کو مندرجہ ذیل گیارہ شعبوں میں تقسیم کیا گیا۔شعبہ رجسٹریشن، شعبہ طعام، شعبه قیام، شعبہ فراہمی فرنیچر ، شعبہ پلیٹی، شعبہ بجلی ولا وڈسپیکر ،شعبہ فراہمی برتن ، شعبہ صفائی ، شعبہ صحت وطبی امداد، شعبہ آب رسانی اور شعبہ برائے تعمیر مرکزی مسجد۔ان شعبوں کی نگرانی کے لئے ایک سپریم کمیٹی بنائی گئی تھی۔مقام اجتماع کی تزئین : مقام اجتماع کو رنگدار جھنڈیوں اور بینرز کے ساتھ خوب سجایا اور سادہ سا محراب بنا کر اس پر جلی حروف میں لکھا ہوا بینر لگایا گیا۔اجتماع کی تشہیر: جماعت کے ہفتہ وار آرگن دی ٹروتھ میں اجتماع کے متعدد بار اعلانات شائع ہوئے۔اس کے علاوہ اوگن سٹیٹ کے ریڈیو O۔G۔B۔C کے ذریعہ بھی اعلانات ہوئے۔ایک مرتبہ سٹیٹ کی خبروں میں اس اجتماع کی تاریخ، وقت اور مقام کا اعلان براڈ کاسٹ ہوا۔نیز دوستوں کو دعوت ناموں کے ذریعہ بھی مدعو کیا گیا تھا۔وفود کی آمد: اجتماع کے لئے اور ۴ اکتوبر کا دن مقرر تھا۔بعض مجالس کے نمائندگان ۲ اکتوبر کی رات کو پہنچ گئے۔اکثر مجالس ۳ اکتوبر بروز ہفتہ صبح کو پہنچیں۔تمام نمائندگان کو قیام وطعام مہیا کیا گیا۔استقبال امیر : مکرم مولانا محمد اجمل صاحب شاہد، امیر ومشنری انچارج نائیجیریا ، نایجیر وگو( جو نائب صدر مجلس انصار اللہ برائے مجالس مندرجہ بالا بھی تھے ) ، کے استقبال کے لئے ابیوکوٹا سے سات کلومیٹر باہر لیگوس ، ابیوکوٹا ایکسپریس روڈ پر انصار و خدام کے موٹر سائیکل سواروں کا ایک چاق و چوبند دستہ پہنچ گیا۔مکرم امیر صاحب ساڑھے گیارہ بجے تشریف لائے۔آپ نے کار سے اتر کر سب دوستوں سے مصافحہ کیا اور ایک جلوس کی شکل میں مقام اجتماع کی طرف روانہ ہو گئے۔مقام اجتماع میں وارد ہونے پر حاضرین نے آپ کا شاندار استقبال کیا۔آپ نے سارے انتظام کا وسیع جائزہ لیا اور بعض کمزوریوں کی نشان دہی کی۔نماز ظہر و عصر کی ادائیگی: اڑھائی بجے بعد دو پہر سکول کی وسیع مسجد میں نماز ظہر وعصر جمع کر کے ادا کی گئیں اور اجتماع سے متعلق ضروری ہدایات دی گئیں۔