تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 438
۴۳۸ پہلا دن اجتماع کا آغاز : سالانہ اجتماع مکرم نائب صدر مجلس صاحب کی زیر صدارت سوا تین بجے شروع ہوا۔تلاوت قرآن پاک مکرم ایس ڈی احمد صاحب لوکل مشنری ابادان نے کی۔تلاوت کے بعد مکرم نائب صدر صاحب نے پہلے انگلش اور پھر مقامی زبان یوروبا میں عہد دو ہرایا۔مکرم مولوی صفی الرحمن صاحب خورشید نے سید نا حضرت مسیح موعود کا عربی قصیده در مدح سید کونین حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے چند اشعار ترنم کے ساتھ پڑھے۔افتتاحی خطاب: مکرم نائب صدر صاحب نے کہا کہ پندرھویں صدی ہجری کا یہ پہلا سالانہ اجتماع انصار اللہ ہے اور جیسا کہ حضور متعدد بار فرما چکے ہیں ، یہ صدی غلبہ اسلام کی صدی ہے۔یہ خدا تعالیٰ کی پیشگوئی ہے۔یہ افسانہ نہیں، حقیقت ہے۔وقت بتائے گا کہ سیدنا حضرت اقدس کی دیگر بے شمار پیشگوئیوں کی طرح یہ پیشگوئی بھی پوری شان و شوکت سے پوری ہوگی۔انشاء اللہ۔لیکن جہاں یہ عظمت والی پیشگوئی ہمارے دلوں کے لئے تسکین بخش ہے وہاں یہ ہمارے کندھوں پر عظیم بوجھ بھی ڈال رہی ہے۔یہ ہمیں دعوت دیتی ہے عمل کی، یہ دعوت ہے مالی قربانیوں کے لئے اور یہ دعوت ہے اپنے اوقات اور ساری طاقتوں کو خدا تعالیٰ کی راہ میں خرچ کر دینے کی۔میں اس اجتماع کا آغا ز آپ کو ان ذمہ داریوں کی یاددہانیوں سے کرتا ہوں۔سالانہ رپورٹ: افتتاحی خطاب و دعا کے بعد ناظم اعلیٰ جناب الحاج اے۔بی۔آئی کوکوئی صاحب نے مجلس کی سالانہ رپورٹ پڑھ کر سنائی۔آپ نے ان مجالس کے نام پڑھ کر سنائے جن کی طرف سے سارا سال تعاون حاصل رہا اور ان چند مجالس کے نام بھی لئے جن کی طرف سے رپورٹس باقاعدگی سے موصول نہیں ہوئیں۔مکرم ناظم صاحب اعلیٰ نے اپنی مختصر مگر جامع رپورٹ میں چندہ کی وصولی، وقار عمل تعلیم قرآن اور بعض دیگر امور کا ذکر فرمایا۔ورزشی مقابلے رپورٹ کے بعد کھیل کا پروگرام تھا۔ایک سو گز کی دوڑ ، لانگ جمپ اور میوزیکل چیئرز کے مقابلہ جات ہوئے۔انصار نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔کھیل کے انتظام میں مکرم مقصود احمد صاحب چٹھہ اور مکرم لطیف احمد صاحب نے مقامی دوستوں کا ہاتھ بٹایا۔نتائج حسب ذیل رہے۔لانگ جمپ اول: مسٹر جی اور انٹی۔ابادان ، دوم : مسٹر ایل۔اے۔اوکے۔اوٹا ، سوم : مسٹر آڈے ڈے جی۔زار یہ۔ایک سو گز کی دوڑ : اول : الحاج ایف اے پولا۔بڑاگری ، دوم : جناب ہارونہ گیوا۔اکارے،سوم : الحاج الیں۔اے۔بیلو۔موشین۔میوزیکل چیئرز : اول: الحاج صادق - الورین ، دوم: الحاج آدمز۔لیگوس ، سوم : مسٹر آڈے ڈے جی۔زار یہ۔بعض مقابلے ابھی ہونا باقی تھے کہ موسلا دھار بارش شروع ہو گئی جس کی وجہ سے انہیں منسوخ کرنا پڑا۔نماز مغرب و عشاء اور درس حدیث سوا سات بجے سکول کی وسیع مسجد میں نماز مغرب اور عشاء باجماعت ادا کی