تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 391
۳۹۱ بشارت الرحمن صاحب کی قیادت میں ایک مرکزی وفد کے پہنچنے پر جس میں مولوی محمد اسمعیل صاحب منیر قائد اصلاح وارشا د مرکزیہ کے علاوہ چار نائب قائدین بھی تھے ، اس دن کا پہلا پروگرام شروع ہوا۔پہلے زعماء نے اپنی اپنی مجالس کے کوائف کار کردگی سے مرکزی نمائندگان کو آگاہ کیا۔مکرم مولوی محمد اسماعیل صاحب منیر نے تفصیلی ہدایات دیں اور مجالس کو اپنے ماحول اور قرب و جوار میں تبلیغی وفود بھجوانے کی طرف توجہ دلائی۔یہ نشست ساڑھے نو بجے سے دوپہر بارہ بجے تک رہی۔اس کے بعد کھانے کا وقفہ ہوا۔خطبہ جمعہ مکرم صوفی بشارت الرحمن صاحب قائد وقف جدید نے دیا اور قرآن مجید کی فضیلت اور اس کے علاوہ نظام وصیت میں تمام احمدیوں کو شامل ہونے کی طرف نہایت موثر رنگ میں توجہ دلائی۔بعد نماز جمعه مولوی محمد اسماعیل صاحب منیر کی صدارت میں ایک تربیتی وتبلیغی اجلاس شروع ہوا۔اس میں درس قرآن مکرم مولوی عزیز الرحمن صاحب منگلہ مربی سلسله، درس حدیث مکرم مولوی لطیف احمد صاحب شاہد سابق مبلغ سیرالیون اور درس کتب حضرت مسیح موعود علیہ السلام مکرم محمد صدیق صاحب نائب ناظم ضلع سرگودھا نے دیا۔اس کے علاوہ تین مبلغین مکرم مولوی اللہ بخش صاحب صادق نے ہالینڈ میں تبلیغ مکرم مولوی محمد سعید صاحب انصاری نے انڈو نیشیا میں تبلیغ اور مکرم سید منصور احمد صاحب بشیر نے کینیڈا میں اشاعت قرآن مجید پر روشنی ڈالتے ہوئے ایمان افروز واقعات سنائے۔یہ اجلاس تقریباً دو گھنٹے جاری رہا۔شام چھ بجے سوال و جواب کی ایک دلچسپ مجلس مکرم محمد اسمعیل صاحب منیر کی صدارت میں شروع ہوئی۔سب سے پہلے مہمانوں کی خدمت میں چائے پیش کی گئی۔جس کے بعد مکرم پروفیسر صوفی بشارت الرحمن صاحب نے احمد یہ جماعت کا مختصر تعارف کراتے ہوئے حاضرین کو سوالات کی دعوت دی۔چنانچہ غیر از جماعت دوستوں نے کثرت کے ساتھ سوالات لکھ کر بھجوائے۔ان کے جوابات مکرم صوفی صاحب موصوف ،مکرم مولوی محمد اسمعیل صاحب ،منیر، مکرم مولوی عزیز الرحمن صاحب منگلہ اور مکرم مولوی اللہ بخش صاحب صادق نے دیئے۔یہ سلسلہ تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ تک جاری رہا۔حاضری یک صد تھی جن میں نصف دوست غیر از جماعت تھے۔یہ مجلس مغرب کی اذان پر ختم ہوئی۔پروگرام کا آخری اور دلچسپ سلائیڈز کا پروگرام تقریباً آٹھ بجے شروع ہوکر ساڑھے نو بجے شب تک جاری رہا۔مکرم مولوی محمد اسمعیل صاحب منیر نے مختلف سلائیڈز پیش کرتے ہوئے ان پر عمدہ رنگ میں رواں تبصرہ پیش کیا۔اس اجلاس میں کم و بیش حاضری چار سو رہی۔﴿۲۲﴾ سلائیڈ ز دکھانے کے دلچسپ پروگرام مکرم مولوی منیر الدین احمد صاحب نائب قائد اصلاح وارشاد نے مورخہ ۲ جون تا ے جون مجالس منڈی