تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 392 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 392

۳۹۲ بہاؤالدین ( شوگر مل ) ، چک نمبر ۲۰ ضلع گجرات ، موضع پیرو اور ہجگہ کا دورہ کر کے کام کا جائزہ لیا۔اصلاح وارشاد کے کام میں خصوصی دلچسپی لینے کی طرف توجہ دلائی گئی۔نیز چاروں جگہوں پر بعد نماز عشاء سلائیڈز کے پروگرام میں یورپ، افریقہ اور ایشیا کے مختلف مشنوں کی کارگزاری پر روشنی ڈالی گئی۔مساجد کی تعمیر اور افتتاح کی تصاویر بھی دکھائی گئیں۔بعض غیر از جماعت دوست بھی تشریف لائے۔مستورات کے لئے پردہ کی رعایت سے سلائیڈز دیکھنے کا انتظام تھا۔بھائیوالی ( ضلع شیخو پورہ ) میں دلچسپ مجلس مذاکرہ ۱۰ جون ۱۹۸۱ ء موضع بھائیوالی (چک ۷۹ نواں کوٹ) ضلع شیخو پورہ میں ایک دلچسپ مجلس مذاکرہ منعقد ہوئی جس میں صدر محترم حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب نے بھی بنفس نفیس شمولیت فرمائی۔صدر محترم اس روز چار بجے خانقاہ ڈوگراں پہنچے جہاں مکرم چوہدری محمد انور حسین صاحب امیر ضلع شیخو پورہ اور دیگر احباب جماعت نے آپ کا پر تپاک خیر مقدم کیا۔صدر محترم نصف گھنٹہ وہاں قیام کرنے کے بعد بھائیوالی روانہ ہو گئے۔وقت مقررہ پر تلاوت قرآن مجید کے ساتھ پروگرام کا آغاز ہوا جس کے بعد سوال و جواب کا سلسلہ شروع ہوا۔گرمی کی شدت کے باوجود سامعین نہایت دلچسپی اور دلجمعی کے ساتھ سوالات کے جواب سے محظوظ ہوتے رہے۔یہ سلسلہ پانچ سے آٹھ بجے شام تک جاری رہا۔مجلس مذاکرہ میں کثرت کے ساتھ معززین علاقہ بھی شامل ہوئے۔نیز سٹھیالی چک ۷۸، چک ۲۶ پکا ڈلہ، چک ۳۵ سوڈی والہ، چورکوٹ ،شاہ کوٹ ، چک ۱۳ ، ڈھاباں سنگھ ، کچھی کوٹھی، چک ۷، چک ۱۰، بڑی تھو تھا نوالہ ، گھسیٹ پورہ، چک (۶۱، چک ۱۸ بہوڑ و چک ۲۲، چوڑانوالہ، گرمولہ ۱۶، کیلے، چھیراں اور شیخو پورہ سے بھی بہت سے احباب تشریف لائے ہوئے تھے۔مستورات کے لئے بھی انتظام تھا اور بڑی تعداد میں غیر از جماعت مستورات نے بھی استفادہ کیا۔مجلس مذاکرہ کے بعد سب کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔(۶۴) دلچسپ مجالس مذاکرہ اور سلائیڈ ز کی نمائش نمائندہ مرکز یہ مکرم مولوی منیر الدین صاحب سلائیڈز کی نمائش اور محفل سوال و جواب کے لئے سیالکوٹ اور گوجرانوالہ تشریف لائے۔جامع احمد یہ کبوتراں والی سیالکوٹ میں ۱۹ جون ۱۹۸۱ء کو مولوی منیر الدین احمد صاحب نے سلائیڈ ز کے ذریعہ جماعت احمدیہ کی شاندار مساعی کی روداد اپنی بر حل مفصل کمنٹری کے ساتھ پیش کی۔اجلاس میں کثیر تعداد میں غیر از جماعت دوستوں نے شرکت کی۔(۶۵) ۲۰ جون کو حلقہ سیٹلائیٹ ٹاؤن گوجرانوالہ میں اور ۲۱ جون کو حلقہ امیر پارک گوجرانوالہ میں پروگرام ہوا