تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 269
۲۶۹ چند قرارداد ہائے تعزیت یہاں بطور نمونہ درج کی جاتی ہیں۔بر وفات حضرت صاحبزادی امتہ السلام صاحبہ مکرمہ محترمہ حضرت صاحبزادی امتہ السلام صاحبہ جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی حین حیات میں پیدا ہوئیں اور حضور کی سب سے بڑی پوتی تھیں اور حضرت مرزا بشیر احمد صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی بڑی صاحبزادی اور جناب مرزا رشید احمد صاحب ( ابن حضرت مرزا سلطان احمد صاحب) کی بیگم تھیں، ان کی ۲ جون ۱۹۸۰ء کو اچانک وفات پر ہم ممبران مجلس انصار الله مرکز یہ اِنَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رُجِعُوْنَ کہتے ہیں۔سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ اور تمام خاندان حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے اظہار تعزیت ،افسوس اور ہمدردی کرتے ہوئے شریک غم ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ مولا کریم مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقامات عطا فرمادے۔ان کی اولا داور تمام عزیزوں کو اس صدمہ میں صبر جمیل اور اجر جزیل عطا فرماوے۔(آمین ثم آمین ) (۱۲) بروفات مولانا غلام احمد صاحب فرخ مربی سلسلہ دو مجلس عاملہ انصار اللہ مرکزیہ کا یہ اجلاس محترم مولانا غلام احمد صاحب فرخ مربی سلسلہ مقیم سکھر کی وفات حسرت آیات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔اِنَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُوْنَ۔اللہ تعالیٰ سلسلہ عالیہ احمدیہ کے اس مخلص اور فدائی خادم کو جنت الفردوس میں بلند مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین ثم آمین۔مرحوم مولا نا فرخ صاحب ایک مثالی ، انتھک، بے نفس اور بے شمار ذاتی خوبیوں کے حامل مبلغ اسلام واحمدیت تھے۔۱۹۴۲ء سے لے کر آپ آخری سانس تقریباً چالیس سال تک مصروف خدمت دین متین رہے۔آپ اپنے فرائض کے سلسلہ میں سیالکوٹ، کراچی ، کوئٹہ، سکھر اور سندھ کے مختلف حصوں کے علاوہ جزائر فجی میں ۱۹۷۲ء سے ۱۹۷۶ء تک مصروف جہادر ہے اور جہاں بھی رہے اپنے بلند اوصاف اور اعلیٰ کردار کی بدولت اپنوں اور غیروں پر نیکی ، تقویٰ اور پاکیزگی کے مستقل اثرات مرتب کرتے رہے۔آپ کو یہ اعزاز بھی حاصل رہا کہ مختلف ذرائع ابلاغ سے رشد و ہدایت کی حامل تقاریر کرتے جنہیں بہت پسند کیا جاتا۔اردو کے علاوہ ، سندھی نہ ہونے کے باوجود سندھی زبان میں پُر اثر تقریر کا ملکہ بھی رکھتے تھے۔ایسی گونا گوں صلاحیتوں کے حامل مجاہد بھائی کا یوں اچانک وفات پانا ایک جماعتی نقصان ہے۔بہر حال اللہ تعالیٰ کی رضا پر سب کو راضی رہنا چاہئیے اور ہم ممبران مجلس عاملہ مرکز یہ اپنے مرحوم مجاہد بھائی کی اہلیہ صاحبہ، بچگان اور سب پسماندگان کے لئے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں اس عظیم صدمہ کو برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور مرحوم کو جنت الفردوس میں بلند سے بلند مقام حاصل ہو۔آمین ۱۳