تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 270
۲۷۰ بروفات حضرت سیدہ منصورہ بیگم صاحبہ حرم حضرت خلیفة أصبح الثالث مجلس عاملہ انصار اللہ مرکزیہ کا یہ ہنگامی اجلاس پیارے آقا سیدنا حضرت خلیفتہ المسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی حرم حضرت سیدہ منصورہ بیگم صاحبہ کی المناک رحلت پر گہرے غم وحزن کا اظہار کرتا ہے اور ہم اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق اسی کی دی ہوئی توفیق سے صبر ورضاء کا دامن پکڑتے ہوئے اس گہرے صدمہ پر إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رُجِعُوْنَ کہتے ہیں۔حضرت سیدہ منصورہ بیگم صاحبہ مرحومه مغفوره سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کی سب سے بڑی نواسی اور حضرت سیدہ نواب مبارکہ صاحبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا اور حضرت حجتہ اللہ نواب محمد علی خان صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی بڑی صاحبزادی تھیں۔آپ کو سنتالیس سال کے طویل عرصہ تک سید نا حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کی رفاقت کا شرف حاصل رہا۔اس تمام عرصہ میں اور خصوصاً حضور کے مسندِ خلافت پر فائز ہونے کے بعد حضرت سیدہ بیگم صاحبہ نے اپنی خرابی صحت اور کمزوری کے باوجود اپنی پوری توجہ اور کوشش حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کو ہر ممکن آرام پہنچانے اور دینی خدمات و مہمات میں حضور کا ہاتھ بٹانے کے لئے وقف رکھی۔آپ احمدی خواتین کی تعلیم وتربیت اور اُن کی مشکلات و مسائل کو حل کرنے میں گہری دلچسپی لیتی رہیں۔حضور نے بیرونی ممالک کے جو سات اہم اور تاریخی دورے فرمائے اُن میں بھی حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کے ہمرکاب رہیں۔ان سفروں کے دوران آپ نے احمدی خواتین کی تعلیم و تربیت کی ذمہ داریاں باحسن طریق ادا کیں اور اُن کی علمی اور روحانی پیاس بجھاتی رہیں اور اُن کے لئے قابل تقلید نمونہ پیش کیا۔اسی طرح آپ نے حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کا ہر پہلو سے بہت باریک نظر سے خیال رکھا، جس سے حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کو یکسوئی کے ساتھ اپنے اہم دینی فرائض وذمہ داریاں ادا کرنے میں بہت مدد ملی _ فَجَزَا هَا اللَّهُ اَحْسَنَ الْجَزَاءِ حضرت سیدہ بیگم صاحبہ غیر معمولی اوصاف حمیدہ کی مالک تھیں۔اطاعت امام، وفا شعاری، انتظامی قابلیت اور غیر معمولی فراست و نفاست آپ کے نمایاں اوصاف تھے۔خلیفہ وقت کی حرم ہونے کی حیثیت سے آپ پر جو گراں بار اور نہایت نازک ذمہ داریاں عائد ہوتی تھیں آپ نے خدا کے فضل سے انہیں بڑے احسن طریق سے نباہنے کی توفیق پائی۔ہم جملہ مجلس انصاراللہ عالمگیر کی طرف سے اپنے محبوب آقا سیدنا حضرت خلیفۃ المسح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ کی خدمت میں نیز حضرت سیدہ نواب امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ مدظلہا۔حضرت بیگم صاحبہ حضرت مرزا شریف احمد صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ، مکرم نواب زاده مسعود احمد خان صاحب، مکرمہ صاحبزادی محمودہ بیگم صاحبہ بیگم صاحبزادہ مرزا منور احمد صاحب، مکرمہ صاحبزادی آصفہ مسعودہ صاحبہ بیگم بریگیڈیئر ڈاکٹر مرزا مبشر احمد صاحب ہمکرم صاحبزادہ