تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 245 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 245

۲۴۵ کرتے ہیں اور قرآن کریم کی روزانہ تلاوت نہیں کرتے ہیں یا قرآن کریم ناظرہ اور باترجمہ نہیں پڑھے ہوئے تو ان کی اس سستی کو دور کرنے کے لئے گھر والوں اور زعماء مجالس کو ذمہ دار قرار دیں اور ان سے ہر ماہ رپورٹ کا مطالبہ کریں۔۲۔ہر ناصر چند ایک احادیث یاد کرے نیز حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اور خلفاء کرام کی سیرت کے چند پہلو یا د کریں اور دوسروں کو ان سے مستفید کریں۔۔ہراحمدی دوست سے وعدہ لیں کہ وہ تین چار دوست اپنے زیر تبلیغ رکھے اور ان میں سے کم از کم ایک بھائی کو سال میں احمدیت میں داخل کرنے کی کوشش کریں۔۴۔نزد یکی علاقوں مثلاً جھنگ۔فیصل آباد۔سرگودہا۔گجرات۔گوجرانوالہ سیالکوٹ۔لاہور۔شیخو پورہ۔ساہیوال۔ملتان۔جہلم وغیرہ سے غیر از جماعت دوستوں کو کم از کم ایک دفعہ ربوہ ضرور لایا جائے۔غیر احمدی احباب کا کرایہ وہاں کی مقامی یا ضلعی جماعت برداشت کرے اور اگر کسی جگہ یہ ناممکن ہو تو مرکز کی طرف رجوع کریں جو ان کی راہنمائی کرے گا۔۔اس امر کا پوری طرح جائزہ لیں کہ کون کون سی مجالس رپورٹ باقاعدگی سے نہیں بھجوار ہیں اور رپورٹس لائحہ عمل کے مطابق معین شکل میں نہیں آ رہی ہیں اور ان کا قدم ترقی کی طرف نہیں اٹھ رہا۔انہیں کام کو بہتر بنانے کے لئے ہدایات دیں لیکن ایک احتیاط ضرور کریں کہ چھوٹی دیہاتی مجالس کو ان کی طاقت اور علم سے بڑھ کر ہرگز مکلف نہ کیا جائے بلکہ اپنی اپنی توفیق کے مطابق جیسی رپورٹ بھی وہ کر سکیں انہیں کرنے کو کہا جائے۔اس کے بعد صدر محترم نے قائدین کرام کو بعض نہایت ضروری ہدایات دیں۔اجلاس مورخہ ۲۴ جولائی ۱۹۷۹ء مورخ ۲۴ جولائی ۱۹۷۹ء کو ماہانہ اجلاس زیر صدارت صدر محترم منعقد ہوا۔قیادت تعلیم ، صف دوم، اشاعت، تحریک جدید ، وقف جدید، مال، تربیت، آڈٹ اور زعامت علیاء ربوہ کی رپورٹس پر حسب ضرورت تبصرہ ہوا۔ا۔مجالس کی ماہانہ رپورٹ کارگزاری کی تعداد اس ماہ پچھلے ماہ سے کم رہی۔صدر محترم نے فرمایا کہ دفتر پیچھا کرے اور مجالس کو یاد دہانی کروائے۔اسی طرح ناظمین کو بھی لکھا جائے۔جو قائدین باہر دورہ کر کے آتے ہیں اور مجالس ان سے وعدہ کرتی ہیں کہ آئندہ رپورٹیں با قاعدہ بھجوائی جائیں گی، اس کی نگرانی کی جائے۔۲۔ربوہ کی رپورٹ پر فرمایا کہ آئندہ کے لئے تقابلی جائزہ پیش کیا جایا کرے۔۔رمضان کا بابرکت مہینہ شروع ہونے والا ہے۔اس ماہ میں نیکی اختیار کرنے کا ایک خاص ماحول پیدا ہو