تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 246 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 246

۲۴۶ جاتا ہے۔کمزور طبائع میں بھی ابھار پیدا ہوتا ہے اور مساجد نمازیوں سے بھری بھری نظر آتی ہیں۔اس ماہ کی برکت سے جو دوست نے نمازی بنیں، ان کی باقاعدہ فہرستیں بنائی جائیں اور ان کو حکمت اور نرمی کے ساتھ یہ امر ذہن نشین کروانے کی کوشش کی جائے کہ نماز سارا سال جاری رکھی جائے۔قیادت تربیت اس سلسلہ میں خاص کوشش کرے اور پروگرام بنائے۔گھروں میں جا کر دوستوں کو سمجھایا جائے اور یہ ایک مہم کی صورت میں کیا جائے۔اجلاس مورخہ ۲۷ اگست ۱۹۷۹ء مورخه ۲۷ اگست ۱۹۷۹ء کو صدر محترم کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا۔درج ذیل قیادتوں کی طرف سے ماہانہ رپورٹ کارگزاری بابت ماہ جولائی پیش ہوئی۔تعلیم۔وقف جدید۔اصلاح و ارشاد۔تجنید۔تحریک جدید۔عمومی۔ذہانت و صحت جسمانی۔آڈیٹر۔تربیت۔صدر محترم نے رپورٹس سے متعلق بعض اصولی اور مستقل ہدایات ارشاد فرمائیں۔ا رپورٹس میں معین اعداد وشمار کا گذشتہ سال اور گذشتہ ماہ سے مقابلہ ہو۔۔ہر قیادت کی رپورٹ دو حصوں پر مشتمل ہونی چاہیئے۔و باہر کی مجالس کے کام کا خلاصہ ب قیادت متعلقہ نے دوران ماہ خود کیا کام کیا۔۔۔ہر قیادت اپنا ٹارگٹ مقرر کر کے رپورٹ میں ذکر کرے کہ اس وقت تک اس ٹارگٹ میں سے اس قدر کامیابی ہوسکی ہے اور باقی کے لئے کوشش ہو رہی ہے۔۴۔جن مجالس کا دورہ ہو گیا ہے ان مجالس کی کارکردگی کا ایک خاکہ تیار کیا جائے جس سے یہ معلوم ہو کہ دورہ سے قبل معین اعداد و شمار کیا تھے اور دورہ کے بعد کیا ہیں۔ترقی یا کمی کا جائزہ لیا جائے اور اصل کمزوری کا کھوج لگایا جائے اور پھر اس کی اصلاح کی جاوے۔قائد عمومی کی رپورٹ میں اس امر کا ذکر بھی آنا چاہیئے تھا کہ ضلع سیالکوٹ میں کام کو بہتر بنانے کے لئے ضلع مختلف سیکٹروں میں تقسیم کر کے وہاں نگران مقرر کیے گئے ہیں۔نیز سالانہ اجتماع کی تیاری کے سلسلے میں بھی ذکر آنا چاہیے کہ فلاں فلاں کام ہو گئے ہیں اور کتنی خط و کتابت ہوئی اور آئندہ اجتماع کے لئے فلاں فلاں انتظامات کئے جار ہے ہیں۔- زعیم اعلی ربوہ کی مجلس عاملہ انصار اللہ مرکزیہ کی رکنیت کے متعلق یہ فیصلہ ہوا کہ اس سلسلہ میں دستور اساسی میں اضافہ کرنے کے لئے باقاعدہ شوریٰ کے ایجنڈے میں تجویز پیش کی جائے۔اس وقت زعیم اعلیٰ صاحب مبصر کی حیثیت سے مجلس عاملہ مرکزیہ کے اجلاس میں شریک ہوئے ہیں۔عاملہ کی رائے میں ان کا اجلاس