تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 191 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 191

۱۹۱ میں وہی مضمون بیان فرمایا جو وَاللهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ میں بیان ہوا ہے کہ اللہ تجھے بچائے گا۔بڑا وسیع مضمون ہے۔وقت ختم ہو گیا ہے۔میں صرف اتنا عرض کرتا ہوں کہ تمام انصار کو ہم مجلس عاملہ مرکز یہ جو ہر وقت یاد دلاتی رہتی ہے تو یونہی کوئی نئی بات نہیں بنی ہوئی۔قرآن کریم کا ارشاد ہے۔قرآن کریم نے اس کے خطرات سے بھی آگاہ فرمایا ہے۔اس کے عواقب سے بچنے کا بھی وعدہ کیا ہے اور فرمایا ہے کہ تم ہمارے زیادہ قریب ہو۔ہم تمہیں بچائیں گے۔ایک نئی زندگی جو ہم سے تم پاؤگے اس کالطف ہی اور ہے۔اس لئے انصار پر زور دیا جاتا ہے۔میں توقع رکھتا ہوں کہ تمام انصار انشاء اللہ اس سال پہلے سے بھی بڑھ کر تبلیغ میں صرف کریں گے۔اور آخری بات میں یہ عرض کرتا ہوں کہ دعا یہ کریں کہ اے خدا ہمیں موت نہ دینا جب تک ہم تیرے حضور کامیاب مبلغ نہ بن چکے ہوں۔آمین ، (۶۳ بقیہ کا رروائی حضرت صاحبزادہ صاحب کے اس درسِ قرآن کے بعد مکرم مولانا غلام باری صاحب سیف نے درس حدیث دیا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے جوش تبلیغ پر روشنی ڈالی۔انہوں نے تبلیغ کی فضیلت، ثواب اور صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم کے جوش تبلیغ کا ذکر کیا۔بعد ازاں مکرم صاحبزادہ مرزا انس احمد صاحب نے ملفوظات حضرت مسیح موعود کا درس دیا۔مکرم مولانا محمد اسمعیل صاحب منیر نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر تقریر کی اور انفرادی اور اجتماعی تبلیغ کے واقعات سنائے۔مکرم مولانا دوست محمد صاحب شاہد مورخ احمدیت نے ”سیرت حضرت بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ پر تقریر کی اور حضور کے جوش ایمانی اور تبلیغ دین کی دلی تڑپ کے ایمان افروز واقعات سنائے۔سلائیڈز اس اجلاس کا آخری پروگرام سلائیڈز دکھانے کا پروگرام تھا جو لگ بھگ ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہا۔قائد اصلاح و ارشاد مکرم مولانا محمد اسمعیل صاحب منیر نے خانہ کعبہ، قادیان ، تبلیغ دین اور حضرت مسیح موعود کی پیشگوئیوں پر مشتمل نہایت خوبصورت سلائیڈ ز دکھا ئیں اور رواں تبصرہ بھی کیا۔سلائیڈ ز میں زیادہ تعداد قادیان دارالامان کی تھیں جن میں قادیان کے تمام اہم اور قابل دید مقامات کی خوبصورت تصویر کشی کی گئی تھی۔یہ طویل پروگرام انصار نے نہایت دلچسپی اور محویت سے دیکھا۔رات کے ساڑھے دس بجے مکرم مولا نا عبدالمالک خان صاحب نے دعا کروائی اور اس طرح سے یہ اجلاس اختتام کو پہنچا۔۴