تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 360 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 360

۳۶۰ اختتامی اجلاس صدر محترم کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اس اجلاس میں انصار کی حاضری پچاس فیصد تھی۔اس اجلاس کی پہلی تقریر مکرم چوہدری احمد مختار صاحب نے کی۔آپ نے پندرھویں صدی اور ہم" کے عنوان پر اچھوتے رنگ میں دلنشیں خطاب فرمایا۔اس کے بعد مکرم ناظم صاحب ضلع نے رپورٹ کارکردگی پیش کی جس میں خاص طور پر آپ نے تعلیم القرآن کے بارہ میں مجلس کے کام کا ذکر کیا۔اس کے بعد صدر محترم نے تعلیم القرآن کے سلسلہ میں نمایاں کام کرنے والی اور حاضری میں اول رہنے والی مجالس میں انعامات تقسیم فرمائے۔صدر محترم نے اپنے اختتامی خطاب میں فرمایا کہ یہ اللہ تعالیٰ کا فضل اور احسان ہے کہ وہ آپ کو دین کے لئے وقت صرف کرنے کی توفیق عطا فرما رہا ہے۔لوگ چھٹی کے دن تفریحات کا پروگرام بناتے ہیں لیکن آپ نے چھٹی کے دن خدا اور اس کے رسول کی باتیں سنا پسند فرمائیں۔اس ضمن میں آپ نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کی وہ حدیث بیان فرمائی جس میں بیان ہے کہ ذکرِ خدا کرنے والوں کے پاس بیٹھنے والے بھی ثواب سے محروم نہیں رہتے۔آپ نے فرمایا دنیا میں مہیب خطرہ کے بادل چھا رہے ہیں۔اس سے نجات کا صرف ایک ہی ذریعہ ہے اور وہ ہے ذکر الہی ، استغفار اور تو بہ۔اللہ سے پیار کرو کہ تمہارے دل میں سوائے اس کے کسی کا پیار نہ ہو اور تمہاری یہ کیفیت ہو جائے۔ہے آج ہم دلبر کے اور دلبر ہمارا ہو گیا تقریر کے آخر میں آپ نے دعا کرائی۔اور یہ اجتماع سوا چھ بج کر تیرہ منٹ پر اختتام پذیر ہوا۔﴿۳۸﴾ ضلع راولپنڈی کا سالانہ اجتماع مجلس انصار اللہ ضلع راولپنڈی کا سالانہ اجتماع ۱۰ ۱۱ ۱۲ ستمبر ۱۹۸۰ء کو مسجد نور راولپنڈی میں منعقد ہوا۔یہ ضلع کا پہلا سہ روزہ اجتماع تھا۔اجتماع کی تیاری تقریباً ایک ماہ پہلے شروع کی گئی۔مکرم محمد سعید احمد صاحب ناظم ضلع کی زیر ہدایت اجتماع سے پہلے مسجد نور میں اجتماع کا ایک عارضی دفتر قائم کر دیا گیا۔مرکز سے منظوری حاصل کرنے کے بعد مقررین سے خط و کتابت شروع کر دی گئی۔دیدہ زیب پروگرام شائع کیا گیا۔انتظامات کے لئے تیرہ سب کمیٹیاں تشکیل دی گئیں جن کے صدر اور معاونین نامزد کئے گئے۔ان شعبوں میں استقبال والوداع مهمانان، قیام و طعام ، آب رسانی و صفائی ، لاؤڈ سپیکر و روشنی سٹیج و اوقات، نزیکین ، مقام اجتماع، مال ، ٹیپ ریکارڈنگ، فوٹوگرافنگ ، طبی امداد، رپورٹنگ و اشاعت و امور عامہ شامل تھے۔سب کارکنان اجتماع نے اپنے مفوضہ فرائض نہایت خلوص اور خوش اسلوبی سے سرانجام دیئے۔مجلس خدام الاحمدیہ راولپنڈی نے انتظامی امور میں بھر پور تعاون کیا۔اجتماع میں ضلع بھر کی تمام مجالس ( جن کی تعداد بارہ تھی) کے نمائندے شامل ہوئے۔راولپنڈی اور اسلام آباد کے علاوہ واہ ، گوجر خان ، ٹیکسلا، چنگا بنگیال، محمودہ، پنڈ بیگوال، کہوٹہ ، مری ، جہاں مند وال کی مجالس اور