تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 359
۳۵۹ دلائی۔اس اجتماع میں ضلعی مجالس کے انداز أدوصد انصار شامل ہوئے۔سالانہ اجتماع ضلع کراچی ضلع کراچی کا سالانہ اجتماع ۶ ستمبر ۱۹۸۰ء کو مسجد احمد یہ مارٹن روڈ میں منعقد ہوا۔تلاوت ، عہد اور نظم کے بعد مجلس ڈرگ روڈ اور مجلس ناظم آباد کے زعماء اعلیٰ نے اپنی اپنی مجالس کی رپورٹ کارکردگی پیش کی۔محترم صد رصا حب مجلس انصار اللہ مرکزیہ نے اپنے افتتاحی خطاب میں فرمایا کہ نیکی کوسنوار کر ادا کرو اور کوشش کرو کہ نیکیوں میں ترقی ہوتی رہے۔آپ نے اجتماع کی حاضری پر فرمایا کہ مجلس کے مقامی اجتماع میں شامل ہونا قریب ہونے کی وجہ سے نسبتاً آسان ہوتا ہے۔لیکن موجودہ حاضری یہ بتاتی ہے کہ فاصلے نیکیوں کو سنوار کر کرنے میں حائل نہیں ہوتے۔اس ضمن میں آپ نے مجلس ڈرگ روڈ کی حاضری پر مسرت کا اظہار فرمایا کہ دُور ہونے کے باوجود اُن کی حاضری سب مجالس سے بہتر ہے۔صدر محترم نے فرمایا کہ آپ نیکی کو سنوار کر کریں گے تو شکور و دو دخدا اپنی سنت کے مطابق اس کا دس گنا اجر دے گا اور آپ کے نتائج کا دائرہ وسیع تر ہوتا جائے گا۔کارکنان کو مسلسل کوشش کرتے رہنا چاہئے اور یہ بھی نہیں سوچنا چاہئے کہ ہماری مساعی کا نتیجہ کچھ نہیں نکلا۔صبر اور دعا سے کوشش کرتے چلے جائیں اور یہ سمجھیں کہ ہماری سعی میں ابھی کوئی خامی ہے اور اس کے ساتھ ہمیشہ انکساری کا پہلو مدنظر رکھیں۔یہ کبھی خیال نہ کریں کہ میں نے بہت کام کیا ہے۔حضرت خلیفتہ اسیح الثانی کو غالب کا یہ شعر بہت پسند تھا۔جان دی دی ہوئی اسی کی تھی حق تو یہ ہے کہ حق ادا نہ ہوا دوسرا اجلاس ناظم ضلع مکرم نعیم احمد خان صاحب کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں مکرم مولوی عبدالحمید صاحب، مکرم راجہ ناصر احمد صاحب ، مکرم شیخ محمد شریف صاحب، مکرم مسعوداحمد خورشید صاحب، مکرم سعید احمد خالد صاحب، مکرم محمد رفیق صاحب عزیز آباد نے اپنی زندگی کا ایک ایک دلچسپ ایمان افروز واقعہ بیان کیا۔اس کے بعد مکرم ڈاکٹر سید غلام مجتبی صاحب نے حفظان صحت کے اصول پر تقریر فرمائی اور مکرم مظفر احمد صاحب منصور مربی سلسلہ نے آیت أَشِدَّاءُ عَلَى الكُفَّارِ کی تفسیر میں صحابہ کرام کے اوصاف بیان فرمائے۔تیسرا اجلاس مکرم چوہدری احمد مختار صاحب امیر جماعت کراچی کی صدارت میں منعقد ہوا۔تلاوت و نظم کے بعد مکرم مولوی سلطان محمود صاحب انور نے احمدیت کے پیغام کے موضوع پر تقریر فرمائی۔اس کے بعد سوال و جواب کی مجلس تھی۔اس میں غیر از جماعت بھی شامل ہوئے۔مکرم امیر صاحب ، مربی سلسلہ اور حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب نے احباب کے سوالات کے جوابات دیئے۔ازاں بعد دو صحابہ حضرت مسیح موعود حضرت محمد ظہور خان صاحب اور حضرت آغا محمد عبد اللہ صاحب نے ذکر حبیب کے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار فرمایا۔