تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 361 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 361

۳۶۱ انصار اللہ کے نمائندے تشریف لائے۔بعض جماعتوں اور ذیلی تنظیموں کے نمائندوں کو بھی شرکت کے لئے دعوت نامے جاری کئے گئے۔چنانچہ مجالس لاہور ، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور کراچی کے نمائندگان نے شرکت فرمائی۔مہمانوں کے قیام کے لئے کئی احباب نے اپنے مکانات اور آمد و رفت میں سہولت کے لئے اپنی کاریں پیش کیں۔اجتماع کے تینوں دن کھانا اور دو دن ناشتہ مجلس کی طرف سے پیش کیا گیا۔خدا تعالیٰ کے فضل سے اجتماع میں حاضری نہایت خوش کن رہی۔جس پر صدر محترم نے خوشنودی کا اظہار فرمایا۔مرکز کی طرف سے صدر محترم کے علاوہ مکرم مولا نا دوست محمد صاحب شاہد اور مکرم مولا نانسیم سیفی صاحب تشریف لائے علاوہ ازیں سرگودھا سے حضرت مرزا عبد الحق صاحب ایڈووکیٹ امیر جماعت ہائے صوبہ پنجاب نے شرکت فرمائی۔مربیان کرام میں سے مکرم سید عزیز احمد شاہ صاحب (مری)، مکرم مولا نا چراغ دین صاحب ( پشاور ) ، مکرم مولوی دین محمد صاحب شاہد ( واہ ) ، مکرم مولوی انعام الحق صاحب کوثر ( راولپنڈی) اور مکرم مولوی محمد شفیع صاحب اشرف (اسلام آباد ) شامل ہوئے۔اجتماع میں کل نو اجلاس ہوئے۔دن کا آغاز با جماعت نماز تہجد سے ہوتا رہا۔نماز فجر کی ادائیگی کے بعد مربیان کرام قرآن کریم ، حدیث نبوی اور کتب حضرت مسیح موعود کا درس دیتے رہے۔اجلاسوں میں مرکزی نمائندگان اور مربیان کے علاوہ جن احباب نے مختلف علمی وتربیتی مواضیع پر تقاریر کیں۔ان کے اسماء گرامی یہ ہیں۔مکرم میاں اللہ بخش صاحب صحابی حضرت مسیح موعود مکرم چوہدری احمد جان صاحب امیر جماعت ضلع راولپنڈی ، مکرم عبدالجلیل صاحب عشرت نائب زعیم اعلیٰ راولپنڈی صدر، مکرم محمد اسلم صاحب نائب زعیم اعلیٰ اسلام آباد، مکرم کرنل ڈاکٹر نسیم احمد صاحب ماہر امراض چشم، مکرم مجیب الرحمن صاحب ایڈووکیٹ ، مکرم چوہدری ظفر اللہ خان صاحب امیر جماعت گوجرانوالہ اور مکرم میجر جنرل (ریٹائرڈ) بشیر احمد صاحب۔صدر محترم اجتماع کے آخری روز ۱۲ ستمبر بروز جمعه را ولپنڈی تشریف لائے۔آپ نے خطبہ جمعہ میں اور پھر بعد میں اختتامی اجلاس میں نہایت روح پرور انداز میں انصار اللہ کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی اور فرمایا کہ انصار کو اللہ تعالیٰ کے ساتھ ذاتی تعلق پیدا کرنا چاہئے اور اس کے لئے ضروری ہے کہ خدا تعالیٰ کے محبوب حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی کامل اتباع اور کچی پیروی کی جائے۔صدر مجلس کا روح پرور اختتامی خطاب صدر محترم کے اختتامی خطاب کا مکمل متن درج ذیل ہے۔اسے کیسٹ سے مکرم محمد سعید احمد صاحب سابق ناظم ضلع راولپنڈی نے مرتب کیا ہے۔اللہ تعالیٰ کا یہ بے انتہا فضل اور احسان ہے جس نے ضلع راولپنڈی کو یہ کامیاب اجتماع منعقد