تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 226 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 226

۲۲۶ کی زندگی میں اللہ تعالیٰ کی صفات کا جو رنگ ہمیں نظر آتا ہے وہ محض انسانوں تک ہی محدود نہیں بلکہ کل کائنات کے متعلق آپ کی رحمت جوش مارتی نظر آتی ہے۔ہمارے پروگرام ایسے ہونے چاہئیں جن کی بنیاد اللہ تعالیٰ کی اس صفت پہ ہو کہ ہم نے پرورش کرنی ہے ( بہتوں کو شائد سمجھ نہ آئے میرے ذہن میں کیا ہے ) ہم نے پرورش کرنی ہے اس بچے کی جو ہمارے گھر میں پیدا ہوتا ہے اسلامی رنگ میں۔ہم نے اسلامی رنگ میں پرورش کرنی ہے اس بچے کی جو ہمارے ہمسائے میں پیدا ہوتا ہے۔ہم نے پرورش کرنی ہے اس بچے کی جو ہمارے محلے میں پیدا ہوتا ہے یا ہمارے شہر میں پیدا ہوتا ہے۔ہم نے پرورش کرنی ہے اس بچے کی جو اسلامی رنگ میں جو ہمارے ملک میں یا دوسرے ممالک میں پیدا ہوتا ہے۔ہم نے پرورش کرنی ہے اس بچے کی جو جماعت احمدیہ میں پیدا ہوتا ہے اور ہم نے پرورش کرنی ہے (ربوبیت کی صفت اپنے میں پیدا کرنے کے لئے ) اس بچے کی جو جماعت احمدیہ میں نہیں بلکہ جماعت احمدیہ سے باہر دنیا کے کسی خطہ کسی جگہ کسی محلے کسی گھر میں پیدا ہوتا ہے۔یہ ہمارا آئیڈیل (IDEAL) ہے۔آج ہمارے لئے یہ ممکن نہیں لیکن ہماری جد و جہد اور کوشش یہ ہے جو ہمارے لئے جو آئیڈیل مقرر کیا ہے خدا نے کہ تمہیں ایک دن ایسا کرنا ہوگا ، اس کے لئے تیاری کریں۔استعدادوں کی کامل نشو و نما اس کے لئے صفات حسنہ پیدا کریں تو پہلے اپنی ذات آتی ہے۔میں بڑی دیر سے کہہ رہا ہوں اب دہراؤں گا لیکن اختصار کے ساتھ کہ جسمانی ، دینی ، اخلاقی اور روحانی صلاحیتوں اور استعدادوں کی کامل نشو ونما کرنا فرض ہے ہر اس شخص کا جو ہم میں پیدا ہو اور ابھی اگر وہ بچہ ہے تو جو اس کے ذمہ دار ہیں اور گارڈین ہیں، ان کا یہ فرض ہے۔اس کے بغیر ہم جو ایک وسیع فرض کا میدان ہے اس میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔جب تک ہم اپنے اندر، جماعت احمدیہ کے ہر فرد کی نشو ونما کو کمال تک نہیں پہنچاتے ، ہم آگے بڑھ کر دوسروں کے گھروں میں نور اور حسن لے کے کیسے پہنچ سکتے ہیں۔“ مجلس توازن کا قیام حضور نے ذیلی تنظیموں کے اندر توازن پیدا کرنے کی ہدایت دی۔اس ضمن میں آپ نے مجلس توازن کے قیام کا اعلان بھی کیا چنا نچہ فرمایا: ”ہماری جو تنظیمیں ہیں ان کے اندر ایک توازن ہونا چاہئے۔اس طرف ابھی تک توجہ شائد اس لئے نہیں تھی کہ ابھی ابتداء تھی ، نشو و نما تھی ، اس لئے میں نے انتظامی ڈھانچے میں بھی کچھ تبدیلیاں