تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 224 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 224

۲۲۴ چاروں بنیادی حقیقتیں اثر انداز ہوتی ہیں اور اگر ہم اس حقیقت کو بھول جائیں ہم کامیاب نہیں ہو سکتے۔“ پاک زندگی گزاریں وو اس کے بعد حضور نے نصیحت فرمائی کہ صفات حسنہ کا رنگ اپنی زندگی پر چڑھاؤ۔چنانچہ فرمایا: پہلی بات یہ تھی کہ ہر عیب سے پاک ہے خدا تعالیٰ اور اس پاکیزگی کے ترانے ساری کائنات گا رہی ہے۔اللہ پاک ہے اور پاکیزگی کو وہ پسند کرتا ہے۔ہمیں پاک زندگی گزارنی چاہئے۔ہمارےسارے پروگرام ایسے ہونے چاہئیں کہ ہمیں پاک زندگی گزارنے کی تربیت دیں اور اس قابل بنا ئیں کہ ہم پاک زندگی گزارنے لگیں۔اس کے لئے قرآن کریم نے جو تعلیم دی وہ نوا ہی میں ہے۔نہ کرو۔یعنی ہر گند سے بچالیا نا۔گندہ کھانا مت کھاؤ وغیرہ وغیرہ۔سارے نواہی ہیں۔احکام قرآنی آگے دوحصوں میں منقسم ہوتے ہیں۔ایک کا تعلق خدا تعالیٰ کی سبوحیت اور قدوسیت سے ہے اور دوسرا جوگر وہ ہے احکام کا، اس کا تعلق صفات حسنہ سے ہے۔تو جن احکام کا تعلق خدا تعالیٰ کی سبوحیت اور قدوسیت سے ہے، انہیں ہم نواہی کہتے ہیں۔جو گند کو دور کر کے اس قابل بناتی ہیں کہ خدا تعالیٰ کی رحمت انسان کی طرف مائل بہ توجہ ہو سکے۔مثلاً ایک شخص جو خدا تعالیٰ سے پیار کرتا ہے اور خدا تعالیٰ کی ذات وصفات کی معرفت رکھتا ہے اور اس کے عشق میں مست ہے اس کو سب سے زیادہ دکھ دینے والی بات یہ ہے کہ اس کے محبوب اللہ کو گالی دے۔اس سے زیادہ اور کوئی بات تکلیف دہ نہیں اس کے لئے ہو سکتی۔گالیوں کا بدلہ لاٹھی سے نہیں پیار سے لینا اب اس وقت جماعت احمدیہ (یہ میں ایک اور بیچ میں بات لے آیا ہوں۔پھر اُس طرف جاؤں گا) کے لئے سب سے زیادہ دکھ دہ دو باتیں بن گئیں۔نمبر ایک اللہ تعالیٰ کے خلاف باتیں سننا اور گالیاں سننا۔۷۴ء میں اور اب بھی مخالفین بہت گالیاں دیتے ہیں تو ہمارے نو جوان بڑے جوش میں آجاتے ہیں۔میں ان کو کہا کرتا ہوں ( جو میں تعلیم اب بتا رہا ہوں آپ کو ) کہ جب ہم ان گالیوں کے بدلے لے چکیں گے جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دی گئی ہیں ، پھر ان گالیوں کی طرف آئیں گے جو ہمیں دی گئیں ، پھر ان گالیوں کی طرف آئیں گے جو ہمیں دی جارہی ہیں۔اس وقت تو جو محمدصلی اللہ علیہ وسلم کا عاشق ہے وہ سوچ بھی نہیں سکتا اپنی ذات کے متعلق۔اور ان کا بدلہ لاٹھی سے تو ہم نے نہیں لینا۔ان کا بدلہ یہ ہے، محمد رسول اللّہ صلی الہ علیہ وسلم کوبرا بھلا کہنے والے کا بدلہ یہ ہے کہ ہم اس شخص کے دل میں محمد کا پیار پیدا کرنے میں کامیاب ہو جائیں۔تو میں بتارہا تھا کہ سب سے زیادہ دکھ دہ بات ایک مسلم مومن کے لئے یہ ہے کہ اتنی عظیم ہستی جس