تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 166 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 166

۱۶۶ مقام کو سمجھنے لگ جائیں۔ہر چیز ہمارے فائدہ کے لئے پیدا کی گئی ہے اب یہ بات چھوڑ کے ایک نئی بات کرتا ہوں۔ہر چیز ہمارے فائدہ کے لئے پیدا کی گئی۔وَسَخَّرَ لَكُمْ مَّا فِي السَّمَوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا مِنْهُ (الجاثیہ آیت : ۱۴) خدا تعالیٰ نے اس عالمین میں۔اس یو نیورس میں جو کچھ بھی پیدا کیا انسان کے فائدہ کے لئے پیدا کیا ہے اس لئے انسان کو اُس میں دلچسپی لینی چاہئے۔میں نے اس واسطے بات کی کہ اکثر لوگوں کو اپنے خادموں میں کوئی دلچسپی نہیں۔ہر چیز میں دلچسپی لیں فائدہ کے لئے۔نہیں دلچسپی لیں گے تو پھر خرابی ہوتی ہے ہلاکت پیدا ہو جاتی ہے اس کے نتیجہ میں یعنی ہوائے نفس آ جاتی ہیں۔جب یہ واضح ہے کہ تمہارے فائدہ کے لئے پیدا کی گئی ہے تو سوچنا پڑے گا کہ ہمارا حقیقی فائدہ کس چیز میں ہے۔کس استعمال میں ہے۔مثلاً پھر یہ نہیں ہوگا کہ بس شراب پی لی اُٹھ کے یاسؤ رکھا لیا۔بلکہ یہ سوچنا پڑے گا کہ کہیں شراب اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں رِجْسٌ مِنْ عَمَلِ الشَّيْطين تو نہیں۔شراب کی جہاں ممانعت ہے وہاں یہ کہا گیا ہے۔جس ایک گندی چیز ہے اور اس کا پینا عمل شیطان ہے۔تو میں اس واسطے کہہ رہا ہوں آپ کو بتا رہا ہوں کہ دنیا میں ایسے لوگ بھی پیدا ہو گئے جنہوں نے یہ فتویٰ دے دیا کہ چونکہ عرب بڑا گرم ملک ہے۔اس لئے وہاں شراب حرام ہوگئی ورنہ حرام نہیں ہے۔تو خدا تعالیٰ نے غیر مشروط طور پر اعلان کیا۔رِجْسٌ مِنْ عَمَلِ الشَّيْطَنِ شیطانی کام ہے۔جو یہ کرے گا وہ شیطان کا چیلہ ہو جائے گا۔“ رپورٹ کے اگلے حصے کے بارہ میں سُن کر حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے دریافت فرمایا۔صف دوم کی تعریف کیا ہے؟ ناظم صاحب ضلع نے بتایا کہ جو انصار چالیس سے پچپن سال کی عمر کے ہیں وہ انصار کی صف دوم کہلاتے ہیں۔سائیکل کا فائدہ پھر فرمایا۔سائیکل چلانے سے انسان کو کیا فائدہ ہے۔اس پر ناظم صاحب ضلع نے بتایا کہ یہ ایک قسم کی ورزش ہے۔اور تمام بیماریوں سے بچاتی ہے مثلاً دل کی بیماری وغیرہ سے۔فرمایا۔تمام بیماریوں سے نہیں۔صحت کو ٹھیک کرتا ہے اور دل کے لئے سائیکل چلانا بہت اہم ہے۔بہترین خدمت لیں انسان کو خدا تعالیٰ نے خالی یہ نہیں کہا کہ ساری چیزیں اس عالمین کی میں نے تیری خدمت پر لگا