تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 137 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 137

۱۳۷ مقام اور معیار حاصل کرلیں گی ، انشاء اللہ کہ وہ کار کردگی کے لحاظ سے چوٹی کی پاکستانی مجالس کے مقابل پر آن کھڑی ہوں۔خدا کرے کہ مسابقت کی یہ دوڑ آپ کے تنظیمی دورہ کے نتیجہ میں جلد تر شروع ہو جائے۔آمین۔ہر گام لمحہ ہمراہ رہے نصرت باری و هر آن خدا حافظ و ناصر والسلام (آمین) ہم ہیں آپ کی کامیاب وکامران واپسی کے منتظر ممبران مجلس عامله مجلس انصاراللہ مرکزی۔۔۔۔۔۔بوده ( و ہجرت /مئی ۱۳۶۰ ہش / ۱۹۸۱ء) دعائیہ ایڈریس کے بعد مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب قائد تحریک جدید نے خاص اس تقریب کے لئے لکھی گئی اپنی دعائیہ نظم ترنم کے ساتھ سنائی جسے بہت پسند کیا گیا۔جادہ حق پر رواں ہے اک جوانوں کا جواں پیکر ہمت، حمید اللہ، فخر کارواں نظم کے بعد احباب مجلس کی چائے سے تواضع کی گئی اور آخر میں حضرت صوفی غلام محمد صاحب نے صدر محترم کی درخواست پر دورہ کی ہر لحاظ سے کامیابی کیلئے اجتماعی دعا کروائی۔دعا کے بعد گروپ فوٹو ہوئی۔﴿۵۰﴾ حضرت خلیفہ مسیح اور صد محترم کے خطوط مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب اپنے بیرونی سفر کے دوران سید نا حضرت خلیفہ امسح الثالث اور حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب صدر مجلس کی خدمت میں اپنی کار کردگی کی رپورٹ باقاعدگی سے بھجواتے رہے۔سفر کے دوران ہی آپ کو حضور اقدس اور صدر محترم کے دعائیہ اور حوصلہ افزائی کے خطوط ملتے رہے۔دو خطوط ملاحظہ ہوں : حضور انور کا خط بسم اللہ الرحمن الرحیم محمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم عزیزم مکرم