تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 138 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 138

۱۳۸ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آپ کا خط مرسلہ ۱۵/۵/۸۱ ملا۔خدا تعالیٰ آپ کی مساعی میں برکت ڈالے۔دینی، دنیاوی ترقیات دے۔صحت و سلامتی کے ساتھ رکھے اور ہر آن حافظ و ناصر ہو۔آمین صدر محترم کا خط بسم اللہ الرحمن الرحیم ١٩٨١/١٣٦٠-١٦ والسلام مرزا ناصر احمد خلیفة اصبح الثالث ۲۹_۵-۶۰/۸۱ محمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم پیارے برادرم مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آئمکرم کی طرف سے آج ڈنمارک، سویڈن اور ناروے کے دورہ جات کی رپورٹیں اکٹھی موصول ہوئیں۔اس سے قبل سوئٹزرلینڈ اور جرمنی کے دورہ جات کی رپورٹیں بھی موصول ہو چکی ہیں۔ما شاء اللہ آپ نے بڑی ہمت کی ہے جو انتہائی مصروف الاوقات سفر میں سے بڑی تفصیلی رپورٹیں لکھنے کا وقت نکالا۔جَزَاكُمُ اللهُ اَحْسَنَ الْجَزَاءِ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ آپ کی مرسلہ رپورٹوں سے پورا استفادہ کیا جا رہا ہے اور اعداد و شمار کو مرتب کر کے ایک واضح تصویر کی صورت میں ڈھالا جا رہا ہے۔جہاں تک یورپ کے ممالک کا تعلق ہے ، پہلی مرتبہ مرکزی ریکارڈ میں اتنی روشنی پیدا ہوئی ہے کہ پوری بصیرت کے ساتھ ان ممالک کو مخاطب کیا جا سکے۔امید ہے کہ اس مضبوط بنیاد پر انشاء اللہ تعالیٰ ایک بلند اور وسیع عمارت تعمیر ہوگی اور دیگر ممالک بھی پاکستان کے شانہ بشانہ انصار اللہ کے کاموں میں حصہ لینے لگیں گے۔اس دورہ کی برکت صرف انصار تک ہی محدود نہیں بلکہ یہ نہایت اطمینان بخش پہلو ہے کہ کیا خدام اور کیا اطفال اور کیا لجنات سبھی آپ کے اس دورہ سے بڑے خلوص کے ساتھ استفادہ کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔الحمد للہ۔برادرم کمال یوسف صاحب کی تجاویز بہت مفید ہیں۔انشاء اللہ ان پر عملدرآمد کیا جائے گا۔اس سلسلہ میں غور کے بعد معتین تجویز حضور کی خدمت میں پیش کر کے اجازت طلب کی جائے گی۔