تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 136
ایک دعائیہ تقریب منعقد کی گئی جس کی صدارت حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب صدر مجلس نے فرمائی۔تلاوت اور عہد کے بعد صدرمحترم نے مکرم نائب صدر صاحب کے مجوزہ عالمی دورہ کی ضرورت و اہمیت بیان کی اور جماعت کی ذیلی تنظیموں کے کردار کا تربیتی وتنظیمی پہلو بیان کرتے ہوئے حضرت مصلح موعود کوشاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔بعد ہ مکرم پر و فیسر منور شیم خالد صاحب قائد عمومی نے مکرم چوہدری صاحب کی خدمت میں مجلس عاملہ مرکزیہ کی طرف سے مندرجہ ذیل دعائیہ ایڈریس پیش کیا۔بخدمت مکرمی و محترمی جناب چوہدری حمید اللہ صاحب نائب صدر مجلس انصار اللہ مرکزیہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ بیرونی ممالک میں مجالس انصار اللہ کی تشکیل و تنظیم کی ضرورت محسوس کرتے ہوئے صدر محترم صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب کی تجویز اور سید نا حضرت امام جماعت احمد یہ ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی اجازت و منظوری سے آئمکرم مورخه ۱۰ ہجرت مئی ۱۳۶۰ ہش / ۱۹۸۱ء کی صبح یورپ و شمالی امریکہ کے نو ممالک یعنی مغربی جرمنی ، سوئٹزرلینڈ، ہالینڈ، ڈنمارک، ناروے، سویڈن،انگلستان،ریاست ہائے متحدہ امریکہ اور کینیڈا میں مجالس کی عالمگیر پیمانہ پر ٹھوس بنیادوں پر تشکیل کے نہایت ہی اہم اور دور رس نتائج کے حامل عظیم مقاصد کو لے کر اپنے پہلے بین الاقوامی دورہ پر روانہ ہورہے ہیں۔اس تاریخی دورہ کے موقع پر ہم ممبران مجلس عاملہ مرکز یہ اور کارکنان دفتر مرکز یہ خدا تعالیٰ کے حضور اپنی پُر خلوص دعاؤں اور تمام تر نیک تمناؤں کے ساتھ آپ کو الوداع کہنے کے لئے جمع ہوئے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی مدد اور نصرت ہر گام پر آپ کے شاملِ حال رہے۔آمین۔آپ کو صحت و سلامتی کے ساتھ اپنے دورہ کے عظیم مقاصد کے حصول میں اللہ تعالیٰ نہایت شاندار طریق پر کامیاب و کامران فرمائے۔آمین ثم آمین۔مکرم و محترم نائب صدر صاحب! آپ کا یہ دورہ اس لحاظ سے یادگار رہے گا کہ جماعت احمدیہ کی ذیلی تنظیموں کی تاریخ میں مجلس انصار اللہ کوخدا تعالیٰ سے یہ توفیق حاصل ہو رہی ہے کہ آنمکرم خاص طور پر انصار اللہ کی تنظیم کو عالمی سطح پر ٹھوس بنیادوں پر استوار کرنے کے لئے بنفس نفیس تشریف لے جار ہے ہیں اور ہمیں خدا کے فضل سے یقین واثق ہے کہ حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کی دعاؤں اور راہنمائی اور آنمکرم کی خداداد تنظیمی صلاحیتوں اور نہایت عمیق نظر کی حامل ٹھوس سائنسی اصولوں پر منصوبہ بندی کے نتیجہ میں پر بہت جلد دنیا کے ان ممالک میں مجالس انصار اللہ اپنی تنظیم ، کار کردگی اور اپنے نتائج کے لحاظ سے اتنا بلند