تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 358 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 358

۳۵۸ میں قربان کر دیا۔اس عظیم درویش کے صدقے اللہ تعالیٰ ان کی اولاد کو عظیم برکات سے نواز رہا ہے۔خدا تعالیٰ کسی کی قربانی ضائع نہیں کرتا اور کسی ولی کی سات پشتوں تک نوازتا چلا جاتا ہے۔جس طرح آپ چند دانے زمین میں بکھیر کر توقع کرتے ہیں کہ خدا تعالیٰ اس سے بہت بڑی فصل تیار کر دے گا۔تو یادر کھیئے اگر اسی کے دیئے ہوئے میں سے خدا کے حضور کچھ پیش کریں گے تو خدا تعالیٰ اس کے بدلے میں آپ کو بڑی برکت دے گا۔وَمَا تُنْفِقُوا مِنْ خَيْرٍ يُوَفَّ إِلَيْكُمْ وَأَنْتُمْ لَا تُظْلَمُونَ وہ خدا یہ چند روپے ہرگز ضائع نہیں کرے گا۔وہ سارے مال کا مطالبہ تو نہیں کرتا بلکہ اس سے کچھ کم کا مطالبہ کرتا ہے۔یادر کھیئے آپ کی اصل بچت وہ ہے جو آپ خدا کے پاس دینی قربانیوں کی صورت میں دیتے ہیں جن کا آپ سے وقتا فوقتا مطالبہ کیا جاتا ہے۔آپ خدائی بنک میں بچت کر کے جمع کرائیں تا اخروی زندگی میں آپ کے کام آئے۔یاد رکھیں یہی مالی قربانی یہی چندے جو خدائی بنک میں جمع ہورہے ہیں ، یہی آخرت کی پونچھی ہے۔پس آپ عمل کی طرف توجہ کریں۔عملی طور پر سرگرم ہو جائیں کہ عمل کے بغیر تقریر تماشہ ہو جاتی ہے۔خدا تعالیٰ سے دُعا ہے کہ وہ آپ سب کو اپنے عہد سمجھنے اور اس پر کما حقہ عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین ﴿۳۶﴾ دوره صدر محترم ادرحمه ضلع سرگودھا مجالس انصار اللہ بھابڑہ ، ادرحمہ تخت ہزارہ اور ہلال پور نے ۲۱ ۲۲ اگست ۱۹۸۰ء کو ادرحمہ کے مقام پر دو روزہ تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا۔مربیان سلسلہ نے مختلف علمی اور تربیتی عناونین پر تقاریر کیں۔اجتماع کے آخری دن حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب صدر مجلس نے انعامات تقسیم فرمائے اور نماز جمعہ پڑھائی۔ازاں بعد ایک محفل سوال و جواب کا انعقاد ہوا جس میں ڈیڑھ سو غیر از جماعت دوستوں نے بھی شرکت کی۔محترم صاحبزادہ صاحب نے بڑے مدلل اور تشفی بخش طریق سے تمام سوالات کے جواب دیئے۔شام پانچ بجے دعا کے ساتھ یہ با برکت اجتماع ختم ہوا۔انصار کے علاوہ سرگودھا اور گجرات کے اضلاع کی متعدد جماعتوں کے تقریباً پانچ صد احمدی احباب ومستورات بھی مستفیض ہوئے۔﴿۳۷﴾ ضلع حیدر آباد کا سالانہ تربیتی اجتماع ۴ ۵ ستمبر ۱۹۸۰ء کو مسجد احمد یہ بیت الظفر لطیف آباد میں مجالس ضلع حیدر آباد کا سالانہ تربیتی اجتماع منعقد ہوا۔صدر محترم نے بھی اس اجتماع میں شرکت فرمائی۔۵ ستمبر کو آپ نے خطبہ جمعہ میں نہایت احسن رنگ میں فریضہ تبلیغ کی ادائیگی کے متعلق قرآنی آیات کی رو سے روشنی ڈالی۔اس خطبہ کو کثیر احباب جماعت مرد وزن اور بعض غیر احمدی افراد نے بھی، جو جمعہ کی ادائیگی کے لئے آئے ہوئے تھے ، سُنا اور نہایت خوشکن اثر لیا۔اختتامی خطاب میں صدر محترم نے انصار اللہ کو نہایت دلنشین انداز میں ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ