تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 343
۳۴۳ انعامات دیئے گئے۔طاہر محمود صاحب نے حضرت مسیح موعود کی نظمیں خوش الحانی سے سنائیں۔تقریبا ایک گھنٹہ تک انصار نے مختلف سوالات کئے جن کے جوابات مکرم مولانا دوست محمد صاحب شاہد نے نہایت عمدگی سے دیئے۔آخر میں چوہدری ظفر اللہ خان صاحب امیر جماعت و ناظم ضلع کے اختتامی خطاب کے بعد اجلاس دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔(۲۲) مجالس تحصیل کبیر والا کا اجتماع ۱۴ مارچ ۱۹۸۰ء بروز جمعہ باگڑ کے مقام پر تحصیل کبیر والا ضلع ملتان کی مجالس کا تربیتی اجتماع منعقد ہوا۔تلاوت نظم اور عہد کے بعد ناظم صاحب ضلع نے اجتماع کی غرض و غایت بیان کی۔مکرم مولوی رشید احمد صاحب بھٹی ، مکرم سید اصغر حسین شاہ صاحب اور مکرم حافظ محمد سلیمان صاحب نے تقاریر کی۔خطبہ جمعہ کے علاوہ دوسرے اجلاس میں مکرم مولوی برکت اللہ محمود صاحب نے انصار کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔مہمان نوازی کے فرائض مقامی انصار مہر مختار احمد صاحب، مہر ناصر احمد صاحب اور مہر ممتاز احمد صاحب نے بخوبی ادا کئے۔﴿۲۳﴾ ضلع فیصل آباد میں تربیتی اجتماعات ضلع فیصل آباد میں تربیتی اجتماعات مندرجہ ذیل مقامات پر منعقد ہوئے۔چک نمبر ۰۹ اگ ب نرائن گڑھ :۳ اپریل بروز جمعرات بعد نماز عشاء، تعداد حاضرین: ۶۰ جڑانوالہ شہر ۴۰ اپریل بروز جمعہ بعد نماز جمعه، تعداد حاضرین: اے چک ۱۰۹ رب مسعود آباد ۴ اپریل بروز جمعہ بعد نماز عشاء۔۔تعداد حاضرین: ۳۰۰ (بشمول غیر از جماعت) مرکزی نمائندہ مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب قائد تحریک جدید تھے۔آپ نے ان مجالس میں سلائیڈز کے ذریعہ تبلیغ اسلام کی مساعی نہایت دلچسپ انداز میں پیش کی جسے غیر از جماعت احباب نے پوری توجہ کے ساتھ دیکھا۔اس کے علاوہ مکرم چوہدری محمد ادریس صاحب مربی نے تربیت اولاد کے موضوع پر اور مکرم میاں سعید اختر نائب ناظم ضلع نے قرآن کریم کی موجودہ زمانہ سے متعلق پیشگوئیوں پر مشتمل اپنا مضمون بیان کیا۔ناظم صاحب ضلع نے انصار اللہ کی تحریکات پیش کیں۔﴿۲۴﴾ تربیتی اجتماع ضلع جہلم مورخه ۴ اپریل ۱۹۸۰ء بروز جمعہ مجالس ضلع جہلم کا یک روزہ تربیتی اجتماع مسجد احمد یہ دوالمیال میں زیر صدارت مکرم ملک میجر حبیب اللہ صاحب امیر جماعت دوالمیال منعقد ہوا۔اجتماع کی کارروائی صبح نو بجے ہوئی۔تلاوت قرآن کریم مکرم ملک نورالحق صاحب نے کی۔مکرم سید بشیر احمد شاہ صاحب ناظم ضلع جہلم نے عہد