تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 344 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 344

۳۴۴ دہرایا۔نظم مکرم حاجی عبد الغنی صاحب نے خوش الحانی سے پڑھی۔اس کے بعد مکرم بشیر الدین محمود احمد صاحب مربی سلسلہ جہلم نے انصار کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔مکرم سید بشیر احمد صاحب ناظم ضلع جہلم نے تربیت اولاد پر تقریر کی۔مکرم ملک عبد المالک صاحب زعیم انصار الله دوالمیال نے رپورٹ کارکردگی پیش کی۔مکرم عبدالرزاق منگل صاحب مربی سلسلہ دوالمیال نے انصار کو ذکر الہی کی طرف توجہ دلائی۔مکرم محمد حسین صاحب مربی سلسلہ چکوال نے نماز با جماعت ، مکرم قاری محمد شریف صاحب نے انفاق سبیل اللہ اور مکرم عبد الحلیم صاحب امیر ضلع جہلم نے تقویٰ کے موضوع پر روشنی ڈالی۔مکرم میجر حبیب اللہ صاحب نے اختتامی تقریر کی۔خطبہ جمعہ حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب صدر مجلس نے دیا۔نماز جمعہ کے بعد کھانے کا انتظام تھا۔ساڑھے تین بجے سہ پہر غیر از جماعت دوستوں کو چائے پر مدعو کیا گیا تھا جہاں حضرت صاحبزادہ صاحب نے سوالات کے جوابات دیئے۔یہ تربیتی ضلعی اجتماع نو بجے صبح سے شروع ہو کر پانچ بجے بعد دعا اختتام پذیر ہوا۔﴿۲۵﴾ تحصیل وزیر آباد کا تربیتی اجتماع ۴ اپریل ۱۹۸۰ء بروز جمعہ مسجد احمد یہ وزیر آباد میں تحصیل کی مجالس کا یک روزہ تربیتی اجلاس ہوا جس میں مکرم سید احمد علی شاہ صاحب قائد تربیت نے نماز با جماعت کی اہمیت اور تعلیم القرآن کے موضوع پر تقریر فرمائی۔دوسری تقریر مکرم مولوی محمد اعظم صاحب اکسیر کی تھی جس میں آپ نے اسلامی معاشرہ، عہد کی پابندی، اطاعت، ہمسایوں سے سلوک اور پردہ وغیرہ کے متعلق احادیث رسول پاک پیش فرمائیں۔تیسری تقریر مکرم مولانا دوست محمد شاہد صاحب نمائندہ مرکز کی تھی جس میں آپ نے قرآن مجید کی شان بیان فرمائی۔اس کے مطالعہ اور اس پر غور کرنے اور ہر گھر میں تفسیر صغیر کے درس کی تلقین فرمائی۔بعدہ سوالات و جوابات کا پروگرام قریباً آدھا گھنٹہ جاری رہا۔جس میں مکرم مولانا سید احمد علی صاحب اور مکرم مولا نا دوست محمد صاحب شاہد نے سوالات کے نہایت تسلی بخش جوابات دیئے۔دوسرا اجلاس بعد نماز جمعہ شروع ہوا جس میں نائب ناظم صاحب نے انصار اللہ کی ذمہ داریاں کے موضوع پر تقریر کی اور سب انصار کومحترم صدر صاحب مرکزیہ کے ارشادات پر عمل کرنے کی تلقین کی۔مکرم مولانا محمد اعظم صاحب اکسیر نے خلافت کی اہمیت اور مکرم مولانا دوست محمد صاحب شاہد مؤرخ احمدیت نے تبلیغ کی اہمیت کے موضوع پر خطاب فرمایا۔آخر میں مکرم مولانا سید احمد علی شاہ صاحب قائد تربیت نے قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُخبكُمُ الله کی لطیف تفسیر بیان فرمائی اور اللہ تعالیٰ کے ذکر کی طرف احباب کی توجہ مبذول کرائی نیز نماز تہجد، درود شریف اور استغفار پر مداومت اختیار کرنے کی تلقین فرمائی۔چار بجے کے قریب یہ اجلاس نہایت کامیابی سے اختتام پذیر ہوا۔سو سے زائد حاضری تھی۔(۲۶)