تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 338 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 338

۳۳۸ ہوا۔تلاوت و نظم کے بعد مکرم محمود احمد صاحب معاون زعیم اعلیٰ نے حلقہ مارٹن روڈ کی رپورٹ پیش کی۔بعد ازاں تربیت اولاد پر مکرم مسعود احمد خورشید صاحب ، تعلیم القرآن اور انصار اللہ کی ذمہ داریاں پر مکرم چوہدری احمد مختار صاحب امیر جماعت کراچی اور صداقت مسیح موعود علیہ السلام پر مکرم مرزا محمد حسین صاحب زعیم حلقہ ہاؤسنگ سوسائٹی نے تقاریر کیں۔دوسرا اجلاس بھی مکرم مولانا سید احمد علی شاہ صاحب کی صدارت میں ہوا۔تلاوت اور نظم کے بعد برکات خلافت ” جماعت احمدیہ کے عقائد اور سیرت حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے موضوعات پر علی الترتیب مکرم مولانا سلطان محمود صاحب انور، مکرم مولوی عبدالمجید صاحب اور مکرم مولانا عبدالسلام طاہر صاحب نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار فرمایا۔مکرم مولانا سید احمد علی شاہ صاحب نے انصار کو اپنے عملی نمونہ سے تبلیغ احمدیت کے متعلق اپنی ذمہ داریاں انجام دینے کی تلقین فرمائی۔اس اجتماع میں حاضری پانچ سو سے زیادہ تھی۔١٩٨٠ء فیصل آباد میں ایمان افروز مجالس سوال وجواب فیصل آباد میں سوال و جواب کی آٹھ مجالس منعقد ہوئیں۔ان میں احمدی اور غیر احمدی احباب کے سوالات کے نہایت مؤثر اور ایمان افروز جواب دیئے گئے۔سوالات وفات مسیح ، مسائل ختم نبوت، علامات ظہور مہدی، موجودہ مشکلات کا حل اور موجودہ زمانہ کے بارے میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئیوں سے متعلق تھے۔یہ مجالس بعد نماز مغرب ڈیڑھ سے دو گھنٹے تک منعقد ہوئیں۔ان میں چارصد چوہتر غیر از جماعت اور چھ صد احمدی احباب شامل ہوئے۔تقاریب کے آخر میں حاضرین کی تواضع کی جاتی رہی۔تاریخ منعقده نمائندہ مرکز مقام منعقده ۲۵ جنوری ۱۹۸۰ء مکرم مولوی غلام باری صاحب سیف ۶۰۶/ بی پیپلز کالونی برمکان میاں مبارک احمد صاحب ۲۲ فروری ۱۹۸۰ء مکرم سید کمال یوسف صاحب بٹالہ کالونی بر مکان مقصود احمد صاحب ۱۹ مارچ ۱۹۸۰ء مکرم مولانا سید احمد علی شاہ صاحب جناح کالونی بر مکان شیخ عبداللطیف صاحب ۲۲ مارچ ۱۹۸۰ء مکرم صوفی بشارت الرحمن صاحب پیپلز کالونی نمبر ۲ بر مکان غلام باری ساہی صاحب ۱۲۸ اپریل ۱۹۸۰ء مکرم مولانا عبدالمالک خان صاحب باغ والی ملز کوٹھی بیگم شیخ محمد محسن صاحب رامئی ۱۹۸۰ء حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب ۱/۵۵ پیپلز کالونی کوٹھی شیخ لئیق احمد صاحب